Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول

(1):مختلف موضوعات پر مختصر بیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):جائزہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ

آج سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں گناہ کا اظہار کے موضوع پر مفید ترین مَعْلُومات دی جائیں گی اور ایمان پر خاتمے کی دُعایاد کروائی جائے گی۔دعا یاد کروانے کے بعد نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا۔اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!

دُرُود شریف کی فضیلت

فرمانِ آخری نبی،رسولِ ہاشمی صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم:جس نے یہ کہا:جَزَ ی اللّٰہُ عَنَّا مُحَمَّدًا مَّاھُوَ اَھْلُہٗ ([1]) 70 فِرِشتے ایک ہزار دن تک اس کے لئے نیکیاں لکھتے رہیں گے۔([2])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

گناہ کا اظہار

گناہ کے اظہار کی تعریف

اپنے گُنَاہوں کا تذکرہ کرنا (یعنی دوسروں کو بتانا) گُنَاہ کا اِظْہار کرنا کہلاتا ہے۔

وضاحت

اپنا مخصوص گُنَاہ لوگوں کو بتانا اِظْہارِ گُنَاہ کہلائے گا، مثلاً  یہ کہنا کہ میں بے نمازی ہوں، روزے نہیں رکھتا وغیرہ۔ کسی مخصوص گُنَاہ کا ذِکْر کئے بغیر مطلقاً کہنا کہ میں بہت گنہگار ہوں،خطا کار ہوں، یہ گُنَاہ کا اِظْہار نہیں۔

گناہ کے اظہار کی مثالیں

*بلا اجازتِ شرعی کہنا : میں تو بے نمازی ہوں یا تھا * میں رَمضانُ المبارک کے روزے نہیں رکھتا اِتنے روزے نہیں رکھے * میں فلمیں ڈرامے دیکھتا ہوں* گانے باجے سنتا ہوں* بدنگاہی سے


 

 



[1]...اللہ پاک ہماری طرف سے حضرت مُحَمَّد مصطفےٰ صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کو ایسی جزا عطا فرمائے جس کے وہ اہل ہیں۔

[2]...معجم اوسط،جلد:1،صفحہ:82 ، حديث: 235۔