Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

نہیں بچتا *خوامخواہ اپنا رعب ڈالنے یا لوگوں کو حیرت میں ڈالنے اور ہمدردی حاصِل کرنے کیلئے جرائم کا اظہار کرنا مثلاً* میں تو پہلے ڈانسر تھا*لوگوں کو خوف زدہ کرنے کیلئے خوب فائرنگ کرتا تھا*اِتنے اِتنے قتل کئے ہیں *جوئے کا اڈا چلاتا تھا وغیرہ۔

گناہ  کے اظہار کے مختلف احکا م

(1): گناہ کا اِعلان کرنا  گناہ  کرنے سے بڑا گناہ ہے، یہ گناہ کی اِشاعت ( یعنی پھیلانا)بھی ہے اور نڈر  (یعنی بےباک) ہونا بھی ہے۔([1]) (2): کسی مصلحت  کی وجہ سے گناہ کا اظہار کرنا گناہ نہیں کہ اگر کوئی شخص اپنے پیر ومرشد کے سامنے یا کسی ایسے شخص کے سامنے گناہ کا اظہار  کرے کہ جو اسے اس گناہ سے چھٹکارے کا طریقہ بتائے تو یہ گناہ نہیں۔([2])(3):چھپے گناہ کی توبہ بھی چھپ کر  کرے کہ توبہ کے اعلان میں گناہ کا بھی اعلان ہوگا۔([3])  (4): یونہی نماز چُھوٹ گئی ہو تو اس کی قضا بھی چُھپ کر ہی پڑھے کہ قضا کا اِظْہار گُنَاہ ہے۔([4])

آیتِ مبارکہ

لَا یُحِبُّ اللّٰهُ الْجَهْرَ بِالسُّوْٓءِ مِنَ الْقَوْل (پارہ:6،سورۂ  نساء:148)

ترجمہ کنزُالعِرفان:بری بات کا اعلان کرنا اللہ پسند نہیں کرتا۔

معلوم ہوا جو گناہ خفیہ ہوگیا ہو اس کا اعلان کرنا بھی گناہ ہے(کہ گُنَاہ بھی بُری بات ہے اور اللہ پاک بُری بات کا اِعْلان پسند نہیں فرماتا) ۔([5])

فرمانِ مصطفےٰ صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم

میری اُمَّت کے اُن لوگوں کو معاف نہیں کیا جائے گا جو گُنَاہ کا اِعْلان کرتے ہیں۔ اس کی صُورت یہ


 

 



[1]... نزہۃ القاری ،جلد:5،صفحہ:578 بتغیر قلیل۔

[2]... بریقۃ المحمودیہ ، الباب الثانی  فی الامور المہمۃ فی الشریعۃ، جلد:2، صفحہ: 408۔

[3]... مرآ ۃ المناجیح ، جلد6،صفحہ:459۔

[4]... بہار شریعت ،جلد:1،صفحہ:465، خُلاصۃً۔

[5]... تفسیرِ نعیمی ، پارہ:6، سورۂ نساء، تحت الآیہ:  148 ، جلد:6، صفحہ:19 ۔