Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

ہے کہ بندہ رات کو ایک کام (یعنی گُنَاہ) کرتا ہے اور صبح ہوتی ہے تو لوگوں کو کہتا پھرتا ہے: اے فُلاں! میں نے رات کو ایسا ایسا کیا۔حالانکہ اللہ پاک نے اس کا گُنَاہ چھپا لیا تھا مگر وہ خُود اللہ پاک کے رکھے ہوئے پردے کو چاک کر دیتا ہے۔([1])

گناہ  کے اظہار کے بعض اسباب

(1):عِلْمِ دین کی کمی (کہ عموماً لوگ دِینی معلومات کی کمی کے سبب ہی گُنَاہوں کا اِظْہارکر رہے ہوتے ہیں، نہ وہ یہ جانتے ہیں کہ جس کا اِظْہار کر رہا ہوں، یہ گُنَاہ کا کام ہے، نہ یہ جانتے ہیں کہ گُنَاہ کا اِظْہار گُنَاہ ہے) (2):بے باکی (3):بری صحبت (4): فضول بولنے کی عادت (5):گناہوں کو ہلکا جاننا۔  

گناہ  کے اظہار سے بچنے کے لیے

*عِلْمِ دِین سیکھئے!*دِل میں خوفِ خُدا بڑھائیے! *دِل میں گُنَاہوں کی نفرت بڑھائیے! اس کے لئے گُنَاہوں کی نحوست اور ان کے عذابات پر لکھی گئی کتابیں پڑھنا مفید ہے۔ * اسی طرح نیک اور پاک دِل لوگوں کے پاس بیٹھنا بھی گُنَاہوں سے نفرت دِلاتا ہے۔ *زبان کی بے احتیاطیوں سے بچتے رہئے۔

نوٹ: گناہوں کے متعلق تفصیلی معلومات کے لئے * مکتبۃ المدینہ کی کتاب جہنم میں لے جانے والے اعمال  *. 76 کبیرہ گناہ *.گناہ کی پہچان اور *.گناہوں کی نحوست  پڑھئے۔

سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دُعا

ایمان پر خاتمےکی دعا

اَللّٰہُمَّ اِنَّا نَعُوْذُ بِکَ مِنْ اَنْ نُّشْرِکَ بِکَ شَیْئًا نَّعْلَمُہٗ وَنَسْتَغْفِرُکَ لِمَا لَا نَعْلَمُہٗ 

ترجمہ:  اے اللہ! ہم تیری پناہ مانگتے ہیں اس بات سے کہ کسی شے کو تیرا شریک بنائیں جان بوجھ کر اور ہم


 

 



[1]... بخاری، کتاب الادب ، باب سترالمؤمن علی نفسہ، صفحہ:1510، حدیث:6069، خلاصۃً۔