Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول

(1):مختلف موضوعات پر مختصر بیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):جائزہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ

آج سیکھنے سکھانے کے حلقوں میںناپ تول میں خیانت کے موضوع پر مفید ترین مَعْلُومات دی جائیں گی اور ایمان مجمل یاد کروائی جائے گی۔دعا یاد کروانے کے بعد نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا۔اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!

دُرُود شریف کی فضیلت

فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم: جس نے مجھ پر صبح وشام دس دس باردُرُود ِ پاک پڑھا اُسے قیامت کے دن میری شَفاعَت ملے گی۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

ناپ تول میں خیانت

ناپ تول میں خیانت کا معنی

ناپ تول میں کمی اور خیانت کر کے خریدار (Buyer) کو اُس کا پورا حق نہ دینا، اس کو عربی میں  تَطْفِیْف کہا جاتا ہے۔([2])

ناپ تول میں خیانت کے متعلِّق مختلف اَحْکام

(1): ناپ تول میں کمی کرنا حرام([3]) اور جہنّم میں لے جانے والا کام ہے۔ (2): کم ناپ تول کر کسی کو دینا یا تاجِر سے جبراً نیچا تُلانا حرام ہے اگر تاجِر خود ہی کچھ نیچا تول دے تو اس کا قبول کرنا جائز ہے کہ زِیادتی اس کی طرف سے ہدیہ ہے جو قبول کیا جا سکتا ہے۔([4]) (3):وزن وناپ میں غیر مَحْسُوس سی زِیادتی کمی جو


 

 



[1]...مجمع الزوائد، كتاب الاذكار، باب مايقول اذا اصبح واذا امسى،جلد:10،صفحہ:120،حدیث:17022۔

[2]...روح البيان،پارہ:30، المطففين، تحت الآية:1،جلد:10،صفحہ:369۔

[3]...صراط الجنان، پارہ:8، الانعام، تحت الآیۃ:152،جلد:3،صفحہ:241،ملخصاً۔

[4]...تفسیر نعیمی، پارہ:8، الانعام، تحت الآیۃ:152،جلد:8،صفحہ:239۔