Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

قصداً نہ ہو، مُعَاف ہے۔([1])(4):سَودے میں مِلاوٹ کر کے فروخت کرنا حرام ہے کہ اس میں بھی گاہک کا حق مارا جاتا ہے مثلاً اگر سیر دُوْدھ میں چھٹانک پانی کی مِلاوٹ ہے یا سیر دیسی گھی میں چھٹانک ولایتی گھی کی مِلاوٹ ہے تو گاہک کو ایک چھٹانک دودھ وگھی کم پہنچا۔([2]) (5): پاسَنگ والی ترازو (یعنی جس کے دونوں پلڑے برابر نہ ہوں ایسا ترازُو)رکھنا، تول میں ڈنڈی مار کر چیز فروخت کرنا، خریدتے وقت زِیادہ تول لینا یہ سب کچھ حرام ہے۔([3]) (6): دھوکہ دے کر خریدار کو بُری چیز دے دینا فریب وچالاکی سے اس کے کھرے سکّے کھوٹوں سے تبدیل کر دینا حرام ہے۔([4])

آیت مبارکہ

وَیْلٌ لِّلْمُطَفِّفِیْنَۙ(۱) الَّذِیْنَ اِذَا اكْتَالُوْا عَلَى النَّاسِ یَسْتَوْفُوْنَ٘ۖ(۲) وَ اِذَا كَالُوْهُمْ اَوْ وَّ زَنُوْهُمْ یُخْسِرُوْنَؕ(۳) اَلَا یَظُنُّ اُولٰٓىٕكَ اَنَّهُمْ مَّبْعُوْثُوْنَۙ(۴) لِیَوْمٍ عَظِیْمٍۙ(۵) یَّوْمَ یَقُوْمُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَؕ(۶) (پارہ:30، المطفّفين:1-2)

ترجمۂ کنز الایمان: کم تولنے والوں کی خرابی ہے وہ کہ جب اَوروں سے ماپ (ناپ کر) لیں پورا لیں اور جب انہیں ماپ یا تول کر دیں کم کر دیں کیا ان لوگوں کو گمان نہیں کہ انہیں اٹھنا ہے ایک عظمت والے دن کے لئے جس دِن سب لوگ رَبُّ العالمین کے حُضُور کھڑے ہوں گے۔

فرمانِ مصطفےٰ صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم

جو لوگ ناپ تول میں کمی کرتے ہیں وہ قحط اور شدید تنگی اور بادشاہ کے ظُلْم میں گرفتار ہوتے ہیں۔([5])

ناپ تول میں خیانت کرنے کے گُنَاہ میں مبتلا ہونے کے اسباب

(1): حِرْص (2):غفلت (یعنی دُنیا میں مَشْغُول ہو کر موت اور قبر و آخرت کو بھول جانا) (3): مکر وفریب (یعنی


 

 



[1]... تفسیر نعیمی، پارہ:8، الانعام، تحت الآیۃ:152،جلد:8،صفحہ:240۔

[2]... تفسیر نعیمی، پارہ:8، الانعام، تحت الآیۃ:152،جلد:8،صفحہ:240۔

[3]... تفسیر نعیمی، پارہ:8، الاعراف، تحت الآیۃ:85،جلد:8،صفحہ:654۔

[4]... تفسیر نعیمی، پارہ:8، الاعراف، تحت الآیۃ:85،جلد:8،صفحہ:654۔

[5]...ابن ماجہ، كتاب الفتن، باب العقوبات، صفحہ:648، حديث:4019۔