Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

دھوکہ دینے کی عادَت) (4): دُنیا کی مَحَبَّت (5): راتوں رات امیر بننے کی خواہش (6): بُری صحبت۔ 

ناپ تول میں خیانت کرنے سے بچنے کے لئے

*جہنّم کے ہولْناک عذابات کا مُطَالعہ کیجئے اور اپنے نازُک بدن پر غور کیجئے کہ ناپ تول میں کمی کرنے کے سبب ان میں سے کوئی عذاب ہم پر مُسَلَّط کر دیا گیا تو ہمارا کیا بنے گا۔ *قَنَاعَت اِخْتِیار کیجئے اور حِرْص و لالچ سے بچتے رہئے۔ *موت اور قبر وآخرت کو کثرت کے ساتھ یاد کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہ الکریم! دِل سے دُنیا اور مال ودولت کی مَحَبَّت نکلے گی، غفلت دُور ہو گی اور دِل میں اِحْتِرامِ مُسْلِم کا جذبہ بھی بیدار ہو گا جس سے ناپ تول میں خیانت کے گُنَاہ سے بچے رہنے میں مدد ملے گی۔ *یہ بات اپنے ذِہْن میں اچھی طرح بٹھا لیجئے کہ کسی کی قسمت میں جتنا رِزْق ملنا لکھا ہو وہ اسے مِل کر رہتا ہے اور نہ کبھی کسی کو مُقَدَّر سے کم ملتا ہے نہ زِیادہ، لہٰذا عقل مَنْد وہی ہے جو اپنے حصے کا رِزْق حلال طریقے سے حاصِل کرے۔ *نیک پرہیزگار اور دیانت دار  عاشِقانِ رسول کی صحبت اِخْتِیار کیجئے اور بُرے لوگوں سے ہمیشہ دُور رہیے۔

نوٹ: روزگار وکام کاج کے آداب اور اس بارے میں مفید مَعْلُومات کے لئے دعوتِ اسلامی کے اِشَاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کِتاب *..اِحیاءُ العلوم جلد دُوُم، صفحہ 227 تا 559 اور *..رسالہ اللہ والوں کا اندازِ تجارت کا مُطَالعہ کیجئے نیز مدنی چینل کا سلسلہ اَحْکَامِ تجارت بھی دیکھئے۔

سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دُعا

ایمانِ مجمل

اٰمَنْتُ بِاللّٰہِ کَمَا ھُوَ بِاَسْمَآئِہٖ وَصِفَاتِہٖ وَقَبِلْتُ جَمِیْعَ اَحْکَامِہٖ اِقْرَارٌ م بِاللِّسَانِ وَتَصْدِیْقٌ م بِالْقَلْبِ

ترجمہ: میں ایمان لایا اللہ پر جیسا کہ وہ اپنے ناموں اور اپنی صفتوں کے ساتھ ہے اور میں نے اس کے تمام اَحْکَام قبول کیے زبان سے اقرار کرتے ہوئے اور دل سے تصدیق کرتے ہوئے۔([1])


 

 



[1]...مدنی پنج سورہ، صفحہ:136۔