Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

دھوکہ دہی کے مختلف احکام

(1): مسلمانوں کے ساتھ مَکْر یعنی دھوکہ بازی قطعاً حرام اور گُنَاہِ کبیرہ ہے جس کی سزا جہنّم کا عذابِ عظیم ہے۔([1])(2): مَکْر و فریب اور ڈرا دھمکا کر کسی سے مال لینا قطعی حرام ہے۔([2])(3):حربی کافِر کا مال جو بغیر دھوکہ دہی کے ملے حلال ہے۔([3])(4):اعلیٰ حضرت، امام اہلسنت مولانا شاہ امام احمد رضا خان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  ارشاد فرماتے ہیں: اعمال جس میں کچھ نہ ہوں جیسے آج کل کے بھانمتی (یعنی مداری) تماشے کرتے ہیں اس میں محض ہتھ پھیری ہوتی ہے۔ عُلَمائے کرام فرماتے ہیں: یہ بھی حرام ہے کہ اس میں دھوکا دینا ہے اور دھوکا دینا شریعت پسند نہیں فرماتی۔([4])  حدیث میں ہے: مَنْ غَشَّنَا فَلَیْسَ مِنَّا وہ ہم میں سے نہیں جو دھوکا دے۔ ([5])

آیت مبارکہ

اَفَاَمِنَ الَّذِیْنَ مَكَرُوا السَّیِّاٰتِ اَنْ یَّخْسِفَ اللّٰهُ بِهِمُ الْاَرْضَ اَوْ یَاْتِیَهُمُ الْعَذَابُ مِنْ حَیْثُ لَا یَشْعُرُوْنَۙ(۴۵) (پارہ :14،سورۃ لنحل:45)

ترجمہ کنز  الایمان: تو کیا جو لوگ بُرے مَکْر کرتے ہیں اس سے نہیں ڈرتے کہ اللہ انہیں زمین میں دھنسا دے یا انہیں وہاں سے عذاب آئے جہاں سے انہیں خبر نہ ہو۔

فرمانِ مصطفےٰ صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم

ملعون (لعنت کیا گیا) ہے وہ شَخْص جس نے کسی مؤمن کو نقصان پہنچایا یا دھوکہ دیا۔([6])


 

 



[1]...جہنم کے خطرات، صفحہ:171، ملتقطًا۔

[2]...فتاوی رضویہ،19،صفحہ::653۔

[3]...مراٰۃ المناجیح، کتاب الایمان، باب الاعتصام، دوسری فصل،جلد:1،صفحہ:164۔

[4]...ملفوظات اعلیٰ حضرت، صفحہ:476۔

[5]...مسلم، كتاب الايمان، باب قول النبى صلى الله علیہ وسلم من غشنا فليس منا، صفحہ:57، حديث:164۔

[6]... ترمذى،كتاب البر والصلۃ،باب ما جاء فى الخیانۃ  والغش،صفحہ؛475، حديث:1941۔