Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

دھوکہ دہی کے گُنَاہ میں مبتلا ہونے کے بعض اسباب

(1): مال جمع کرنے کا لالچ (2): دوسروں کو بے وقوف بنا کر خُوش ہونا (3): بُری صحبت (4):خیانت کرنے کی عادت۔

دھوکہ دہی کے گُنَاہ  سے بچنے کے لئے

*اپنے دِل میں احترامِ مُسْلِم کا جذبہ بیدار کیجئے، اس کے لئے شیخِ طریقت، امیر اہلسنت حضرت علّامہ مولانا ابو بلال محمد اِلْیاس عطار قادِری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکے رسالے اِحْتِرامِ مُسْلِم کا مُطَالعہ مفید ہے۔ *مَکْر یعنی دھوکہ بازی کے دُنْیوی و اُخْروی نقصانات کو پیشِ نظر رکھئے، مثلاً دھوکہ باز سے سب لوگ دُور بھاگتے ہیں،  کوئی ایسے شخص کے ساتھ میل جول اور خرید وفروخت وغیرہ مُعَاملات کرنا پسند نہیں کرتا مزید یہ کہ اس کام میں جہنّم کی حقداری بھی ہے۔ *قناعَت اِخْتِیار کیجئے اور مال و دولت کا لالچ دِل سے دُور کر دیجئے کہ یہ بہت بُرا مَرض ہے۔ *قبر کی تنگی ووحشت اور قِیامت کی ہولناکیوں کو کثرت کے ساتھ یاد کیجئے، اِنْ شَآءَ اللہ الکریم! گُنَاہوں سے بچنے اور نیکیاں کرنے کا ذِہْن بنے گا۔ *صِرْف نیک، پرہیز گار عاشِقانِ رسول کی صحبت اِخْتِیار کیجئے اور  بُرے لوگوں سے ہمیشہ دُور رہیے۔ 

نوٹ: مکر یعنی دھوکہ بازی کے متعلق جاننے کے لئے دعوتِ اسلامی کے اِشَاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 1393 صفحات پر مشتمل کتاب اِحیاءُ العلوم جلد:2، صفحہ289 تا 307 کا مُطَالعہ کیجئے۔

سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دُعا

کسی قوم سے خطرے کے وقت کی دعا

اَللّٰہُمَّ اِنَّا نَجْعَلُـكَ فِیْ نُحُوْرِھِمْ وَنَعُوْذُ بِكَ مِنْ شُرُوْرِھِمْ

ترجمہ: اے اللہ پاک  ہم تجھے دُشمنوں کے مُقَابِل کرتے ہیں اور انکی شرارتوں سے تیری پناہ چاہتے ہیں۔([1])


 

 



[1]...ابو داود، كتاب الوتر، باب ما يقول الرجل اذا خاف قومًا، صفحہ:250، حديث:1537۔