Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول

(1):مختلف موضوعات پر مختصر بیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):جائزہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ

آج سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں ظُلْم کے موضوع پر مفید ترین مَعْلُومات دی جائیں گی اور سَخْت خطرے کے وَقْت کی دُعا  یاد کروایاجائے گی۔دعا یاد کروانے کے بعد نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا۔اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!

دُرُود شریف کی فضیلت

فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم: نماز کے بعد حمد و ثناء و دُرُود شریف پڑھنے والے سے فرمایا : دُعا مانگ قبول کی جائے گی سوال کر دیا جائے گا۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!         صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

ظُلْم

ظُلْم کی تَعْرِیف

ہر وہ نُقصان اور آزار( تکلیف )جو بِلا اِجازتِ شَرْعِی کسی کے دِین، عزّت، جان، جِسْم، مال یا دل کو پہنچایا جائے ظُلْم ہے چاہے وہ نُقصان اور تکلیف قول کے ذریعے (یعنی کوئی بات کہہ کر) ہو یا فعل کے ذریعے (یعنی کسی عَمَل کی وجہ سے) ہو یا تَرْک کے ذریعے (مثلاً مَزْدُور کو اس کی اُجْرَت دینے میں بِلا وجہ تاخیر کی)۔([2])

ظُلْم کی چند مِثالیں

*کسی کو قَتْل کر دینا *مار پِیٹ کرنا *قَرْض لے کر دبا لینا *گالی دینا *غیبت وچُغْلی کرنا *مَزْدُور کی اُجْرت دبا لینا *چوری *ڈاکہ *امانت میں خِیَانت کرنا وغیرہ۔


 

 



[1]...نسائى، كتاب السهو، باب التمجيد والصلاة ...الخ، صفحہ:220،حديث: 1281۔

[2]...فتاوی رضویہ، جلد:24صفحہ:459، مفصلًا۔