Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

سیکھنے سِکھانےکے حلقوں کا جدول

(1):مختلف مَوْضُوعات پر مختصر بیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):فکرِ مدینہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ

آج سیکھنے سِکھانے کے  حلقوں میں قِراءَت کی 4سنتیں قِسْط اوّلکے مَوضوع پر مفید ترین مَعْلُومات دی جائیں گی اور تیل لگانے کی دعا یاد کروائی   جائے گی۔دعا یاد کروانے کے بعد نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا ۔اِن شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!

دُرُود شریف  کی فضیلت

فرمانِ  آخری نبی ، رسول ِہاشمی صلّی اللہُ عَلیہ وآلہٖ وَسلَّم  :تم اپنی مجلسوں کو مجھ پر دُرُود ِپاک پڑھ کر آراستہ کرو، بے شک تمہارا مجھ پر دُرُود پڑھنا قیامت کے دن تمہارے لئے نور ہوگا۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

قِراءَت کی 4 سنتیں قِسْط اوّل

قِراءَت کی تَعْرِیف

اتنی آواز میں کچھ پڑھنا کہ اپنے کان سن سکیں قِراءَت کہلاتا ہے۔

وضاحت:عوماً لوگ *بس منہ ہی منہ میں زبان ہلاتے ہوئے پڑھتے رہتے ہیں*بلکہ ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جو ہونٹ بند کئے دل  ہی دل میں پڑھتے ہیں،اس  طرح پڑھنے کو قِراءَت نہیں کہا جاتا۔ جو لوگ ایسے پڑھتے ہیں ان کی سِرے سے نماز ہوتی ہی نہیں *اسی طرح آج کل دُرُسْت تجوید کا خیال بھی کم ہی رکھا جاتا ہے۔بہت سارے لوگ حروف کو دُرُسْت ادائیگی کے ساتھ نہیں پڑھ رہے ہوتے ، مثلاً حا کو ھا پڑھتے ہیں ،صاد کو ساد پڑھتے ہیں، عین کو این پڑھتے ہیں۔اس طرح پڑھنے سے بھی بعض دفعہ نماز ٹوٹ جاتی ہے۔لہذا ہمیں چاہئے  کہ دُرُسْت تجوید وقِراءَت کے ساتھ قرآن پڑھنا سیکھ لیں۔ اس کے لئے مدرسۃ المدینہ بالغان میں داخل ہو جانا بہت فائدے  مند ہے۔


 

 



[1]...مسند الفردوس،جلد:2،صفحہ:291،حدیث:3330۔