Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

آیتِ مُبَارَکہ

فَاقْرَءُوْا مَا تَیَسَّرَ مِنَ الْقُرْاٰنِؕ- (پارہ:29،سورۂِ مزّمل :20)

ترجمه كنز العرفان:اب  قرآن میں سے  جتنا آسان ہو اتنا پڑھو۔

تفسیرِ صراط الجنان میں ہے :اس آیت سے ثابت ہوا کہ نماز میں قِراءَت فرض  ہے۔([1])

فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم

لَا صَلَاةَ اِلَّا بِقِرَاءَةٍ یعنی قِراءَت کے بغیر کوئی نماز نہیں ۔([2])

ضروری وضاحت :قِراءَت صِرْف  امام نے کرنی ہے یا جو اکیلے نماز پڑھ رہا ہے،اس نے کرنی ہے، جو مقتدی(امام کے پیچھے نماز پڑھنے والا)ہے،اس کا قِراءَت کرنا (یعنی نماز میں سورۂ ِفاتحہ یا کوئی اور سُورت پڑھنا) مکروۂِ تحریمی،ناجائز وگناہ ہے۔([3])حدیثِ پاک  کی مشہور کتاب مسلم شریف میں حدیث ہے، رسولِ اکرم،نورِ مجسم صلّی اللہُ عَلیہ وآلہٖ وسلَّم نے فرمایا: وَاِذَا قَرَأَ‌فَأَنْصِتُوا یعنی جب امام قِراءَت کرے، تم خاموش رہو...!([4])

قِراءَت کی 4 سنتیں

قِراءَت کی کل 7 سنتیں ہیں، ان میں سے 4 یہ ہیں:

(1): ثنا پڑھنا ([5]) (2):اَعُوْذُ بِاللہ پڑھنا([6]) (3):بِسمِ اللہ پڑھنا([7]) (4):ان سب میں ترتیب قائم رکھنا (یعنی تکبیرِ تَحْرِیمہ کے بعد سب سے پہلے ثنا پڑھنا  پھر اَعُوْذُ بِااللہ ،اس کے بعد بِسْمِ اللہ پڑھنا  ،یہ بھی سُنّت ہے )۔   ([8])


 

 



[1]...تفسیر صراط الجنان ،پارہ :29،سورۂ مزمل ،تحت الآیۃ:20،صفحہ:426،ملخصاً۔

[2]...مسلم ،کتاب الصلاۃ، باب وجوب قراءۃ الفاتحۃ..الخ،صفحہ:155،حدیث:396۔

[3]...فتاوی رضویہ ،جلد:6،صفحہ:240،ملخصاً۔

[4]... مسلم ،کتاب الصلاۃ، باب التشھد فی الصلاۃ ،صفحہ:158،حدیث:404۔

[5]...درمختار مع رد المحتار،کتاب الصلاۃ باب صفۃ الصلاۃ ،مطلب فی التبلیغ خلف الامام ،جلد:2صفحہ:210۔

[6]... درمختار مع رد المحتار،کتاب الصلاۃ باب صفۃ الصلاۃ ،مطلب فی التبلیغ خلف الامام ،جلد:2صفحہ:210۔

[7]... درمختار مع رد المحتار،کتاب الصلاۃ باب صفۃ الصلاۃ ،مطلب فی التبلیغ خلف الامام ،جلد:2صفحہ:210۔

[8]...بہارِ شریعت،جلد:1،صفحہ:523،حصہ:3،ملخصاً۔