Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول

(1):مختلف مَوْضُوعات پر مختصر بیان:5منٹ،(2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):فکرِ مدینہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ

آج کے سیکھنے سِکھانے کے حلقوں میں قِراءَت کی 4 سنتیں قسط دُوّم کے موضوع پر مفیدترین مَعْلُومات دی جائیں گی اور کسی قوم سے خطرے کے وقت کی دعا یاد کر وائی جائے گی ۔دعا یاد کروانے کے بعد  نیک اعمال کے رسالےسے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!

دُرُود شریف کی فضیلت

فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلّی اللہُ عَلیہ وآلہ وسلَّم:جس نے مجھ پر 1 بار دُرُود ِپاک پڑھا ،اللہ پاک اس پر 10 رحمتیں نازل فرماتا ہے۔ (1)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

قِراءَت کی4 سُنّتیں قسط دُوّم

قِراءَت  کی تَعْرِیف

اتنی آواز میں کچھ پڑھنا کہ اپنے کان سُن سکیں قِراءَت کہلاتا ہے ۔

وضاحت:عوماً لوگ *بس مُنْہ ہی مُنْہ میں زبان ہلاتے ہوئے پڑھتے رہتے ہیں*بلکہ ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جو ہونٹ بند کئے دل  ہی دل میں پڑھتے ہیں،اس  طرح پڑھنے کو قِراءَت نہیں کہا جاتا۔ جو لوگ ایسے پڑھتے ہیں ان کی سِرے سے نماز ہوتی ہی نہیں *اسی طرح آج کل دُرُسْت تجوید کا خیال بھی کم ہی رکھا جاتا ہے۔بہت سارے لوگ حُرُوف کو دُرُسْت ادائیگی کے ساتھ نہیں پڑھ رہے ہوتے،  مثلاً حَا کو ھَا پڑھتے ہیں ،صَاد کو سَاد پڑھتے ہیں، عَیْن کو اَیْن پڑھتے ہیں۔اس طرح پڑھنے سے بھی بعض صُورتوں میں نماز ٹوٹ جاتی ہے۔لہذا ہمیں چاہئے  کہ دُرُسْت تجوید وقِراءَت کے ساتھ قرآن پڑھنا سیکھ لیں۔ اس کے لئے مدرسۃ المدینہ بالغان کی کلاس لینا بہت فائدے  مند ہے۔


 

 



1 ....مسلم  ،کتاب الصلاۃ ، باب الصلاۃ علی النَّبیِّ صلّی اللہُ عَلیہ وآلہٖ وسلَّم  بعد التشھد،صفحہ:160،حدیث:408۔