Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

آیتِ مُبَارَکہ

اللہ پاک فرماتا ہے:

فَاقْرَءُوْا مَا تَیَسَّرَ مِنَ الْقُرْاٰنِؕ- (پارہ:29،سورۂِ مزّمل :20)

ترجمہ کَنْز الْعِرْفَان:اب قرآن میں سے جتنا آسان ہو اتنا پڑھو۔

تفسیر ِصراط الجنان میں ہے:اس آیت سے ثابِت ہوا کہ نماز میں قِراءَت فرض ہے۔(1)

ضروری وضاحت :قِراءَت صِرْف  امام نے کرنی ہے یا جو اکیلے نماز پڑھ رہا ہے،اس نے کرنی ہے، جو مقتدی(یعنی امام کے پیچھے نماز پڑھنے والا)ہے،اس کا قِراءَت کرنا (یعنی نماز میں سورۂ فاتحہ یا کوئی اور سُورت پڑھنا) مکروہِ تحریمی،ناجائز وگناہ ہے۔(2)حدیثِ پاک  کی مشہور کتاب مسلم شریف میں حدیث ہے، رسولِ اکرم،   نورِ مجسم صلّی اللہُ عَلیہ وآلہٖ وسلَّم نے فرمایا: وَاِذَا قَرَأَ‌فَأنْصِتُوا یعنی جب امام قِراءَت کرے، تم خاموش رہو...!(3)

فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم

رسولِ ذیشان، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا:

لَا صَلَاةَ اِلّا بِقُرآنٍ وَلَوْ بِفَاتِحَۃِ الْکِتَاب

ترجمہ: یعنی قرآن پاک کی  قِراءَت کے بغیر کوئی نماز نہیں اگرچہ سُورۂ فاتحہ ہی پڑھے۔ (4)

قِراءَت کی 4 سنتیں

قِراءَت کی 8 سنتیں ہیں، جن میں سے 4 ہم پہلے سیکھ  چکےہیں ،4 آج  سیکھیں گئے۔آیئے پہلے سیکھی


 

 



1 ...تفسیر صراط الجنان ،پارہ :29،سورۂ مزمل ،تحت الآیۃ:20،جلد:10،صفحہ:426،ملخصاً۔

2 ...فتاوی رضویہ ،جلد:6،صفحہ:240،ملخصاً۔

3 ... مسلم ،کتاب الصلاۃ، باب التشھد فی الصلاۃ ،صفحہ:158،حدیث:404۔

4 ... ابودؤد، کتاب الصلاۃ، باب من ترک القراءۃ...الخ، صفحہ: 139، حدیث: 819۔