Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول

(1):مختلف مَوْضُوعات پرمختصربیان:5منٹ،(2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):فکرِ مدینہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ

آج کے سیکھنے سِکھانے کے حلقوں  میں ذَبْح کی 4سُنّتیں کے موضوع پرمفیدترین مَعْلُومات دی جائیں گی اور قربانی کا جانور ذَبْح کرنے کے بعد کی دعا یاد کروائی جائے گی۔دعا یاد کروانے کے بعد نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!

دُرُود شریف کی فضیلت

فرمانِ آخری نبی رسولِ ہاشمی صلّی اللہُ عَلیہ وآلہ ٖوسلَّم : جو مجھ پر ہر روز 1000 بار دُرُود ِپاک پڑھے گا،  وہ اس وقت تک نہیں مَرے گا جب تک جَنَّت میں اپنا مَقام نہ دیکھ لے۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

ذَبْح کی 4سُنّتیں

ذَبْح کی تَعْرِیف

جانور کی 4 رگیں (حُلْقُوم ،مُری ،وَدَجَین )کاٹنے کو ذَبْح کہتے ہیں ۔ ([2])

وضاحت: حُلْقُوم سانس کی رگ کو کہتےہیں ،مُری کھانے کی رگ کو کہتے ہیں۔ ان دونوں (یعنی حُلْقُوم اور مُری)  کےدائیں بائیں (right ،left) 2 خون کی  رگیں ہیں ان کو وَدَجَین کہتے ہیں ۔ذَبْح میں یہ 4 رگیں کاٹی جاتیں ہیں،([3])ان میں سے 3 رگوں کا کٹنا ضروری ہے،اگر 3 سے کم کٹیں تو جانور مُردار ہوگیا۔ ([4])


 

 



[1]...الترغیب فی فضائل الاعمال لابن شاھین ،صفحہ:14،حدیث:19۔

[2]...مجمع الانھر ،کتاب الذبائح ،جلد:4،صفحہ:153،دار الکتب علمیہ   بیروت۔

[3]...بہارِشریعت،جلد:3،صفحہ:312،حصہ:15،ملخصاً ۔

[4]...فتاوی رضویہ ،جلد:20،صفحہ:223،ملخصاً۔