Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

ذَبْح کی 4سنتیں

(1): قربانی کے جانور کو اپنے ہاتھ سے ذَبْح کرنا([1]) ( اگر ذَبْح  کرنا نہیں جانتا تو کسی جاننے والے  سے کروائے مگر اس صورت میں بھی بہتر  یہ ہے کہ جب قربانی کا جانور ذَبْح کیا جائے اس وقت وہاں موجود رہے، رسولِ ذیشان، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے اپنی شہزادی سیّدہ فاطمہ رَضِی اللہُ عَنْھا سے فرمایا: اے فاطمہ!اپنی قربانی کے قریب کھڑی رہو  کہ اس کے خُون کا جو پہلا قطرہ گرے گا، اُس سے گُنَاہ بخشے جائیں گے۔([2]) نوٹ: عورت کی قربانی ہو اور ذَبْح کرنے والا نَامَحْرم ہو تو عورت قربانی کے قریب کھڑی نہ ہو  بلکہ پردے میں رہے)(2): ذَبْح کرنے والے کا قبلہ  رُو ہونا سُنّت ہے([3]) (3):جس جانور کو ذَبْح کیا جارہا ہے اس کا مُنہ قبلے کی طرف رکھنا بھی سُنّت ہے([4]) (4):گائے بکری وغیرہ کو ذَبْح کرنا اور اُوْنٹ کو نَحْر کرناسُنّت ہے۔([5])

نَحْر کسے کہتے ہیں: حلق کے آخری حصّہ میں نیزہ وغیرہ مار کر رگیں کاٹ دینے کو نَحْر کہتے ہیں۔([6])

نوٹ: قربانی اور ذَبْح کے مُتَعَلِّق تفصیلی احکام سیکھنے کے لئے   شیخ ِطریقت امیرِ اہلسنت مولانا محمد الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُم العَالیَہ کا رسالہ *..ابلق گھوڑے سوار اور مکتبۃ ُالمدینہ کی کتاب*.. بہار شریعت، حصّہ:15 پڑھ لیجئے!

سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دعا

قربانی کا جانور ذَبْح کرنے کے بعد کی دعا

قربانی اپنی طرف سے ہو توذَبْح کے بعد یہ دعا پڑھئے!

اللّٰھُمَّ تَقَبَّلْ مِنِّیْ کَمَا تَقَبَّلْتَ مِنْ خَلِیْلِکَ اِبْرَاھِیْمَ وَحَبِیْبِکَ مُحَمَّدٍ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُوَ السَّلَامٌ وصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم


 

 



[1]...المفاتیح فی شرح المصابیح،جلد:2،صفحہ:347۔

[2]...سنن الکبری للبیہقی،کتاب الضحایا،باب ما یستحب للمرء...الخ ،جلد:9،صفحہ:527،حدیث:19161،ملخصاً۔

[3]...فتاوی رضویہ ،جلد:20،صفحہ:216،ملخصاً۔

[4]...فتاوی رضویہ ،جلد:20،صفحہ:216 ملخصاً ۔

[5]...بہار شریعت ،جلد:3،صفحہ:312،حصہ: 15،بتقدیم وتاخیر ۔

[6]...بہار شریعت ،جلد:3،صفحہ:312،حصہ:15،بتغیر قلیل۔