Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

سیکھنے  سِکھانے  کے حلقوں کا جدول

(1):مختلف مَوْضُوعات پر مختصر بیان:5منٹ،(2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):فکرِ مدینہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ

آج کے سیکھنے سِکھانے کے حلقوں میں رُکُوع کی 4 سنتیں قسط اول کے موضوع پرمفید ترین مَعْلُومات دی جائیں گی اور جل جانے پر پڑھنے کی دعا  یاد کروائی جائے گی۔دعا یاد کروانے کے بعد نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا ۔اِنْ شَاۤءَ اللہُ الْکَرِیْم!

دُرُود شریف کی فضیلت

فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم:قیامت کے دن لوگوں میں  سے میرے زیادہ قریب وہ ہوگا جس نے دُنیا میں  مجھ پر زیادہ دُرُودِ پاک پڑھے ہوں گے۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

رُکُوع  کی 4 سُنَّتیں قسط اول

رُکُوع  کی تَعْرِیف

اِنْحِنَاء یعنی پیٹھ دَوہْری کرنے کو رُکُوع  کہتے ہیں۔  

وضاحت:پیٹھ اتنی جھکانا کہ ہاتھ بڑھائیں تو گھٹنوں تک پہنچ جائیں یہ رُکُوع کا ادنیٰ درجہ ہے (یعنی کھڑے کھڑے جھکنا شروع کریں  جیسے ہی ہاتھ گھٹنوں کی ہڈی تک پہنچیں رُکُوع کی حد شروع ہوگئی) اب مزید جھکیں کہ پیٹھ مکمل بچھ جائے یہ  پُورا رُکُوع ہے ۔

آیتِ مُبَارَکہ

اللہ پاک فرماتا ہے:

وَ ارْكَعُوْا مَعَ الرّٰكِعِیْنَ(۴۳) (پارہ:1،سورۂ بقرۃ:43)

ترجمہ کنزالعرفان :اور رُکُوع کرنے والوں کے ساتھ رُکُوع کرو۔


 

 



[1]...ترمذی،ابواب الوتر،باب ماجاء فی فضل الصلاۃ علی النبی صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم،صفحہ:144،حدیث:484۔