Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

اس سے معلوم ہوا نماز میں رُکُوع فرض ہے۔([1])  عُلَمائے کِرام فرماتے ہیں: رُکُوع اس اُمَّت کی خُصُوصیّت ہے، پہلی اُمّتوں کی نماز میں رُکُوع نہیں تھا۔([2])

فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم

جب بندہ نماز پڑھتا  ہے تو اس کے گناہ اس کے کَندھوں پر آجاتے ہیں ،ركوع يا سجده كرنے  سے وه  گناه جھڑ جاتے ہیں۔([3])

رُکُوع کی 4 سنتیں

رُکُوع کی کل 8 سنتیں ہیں، جن میں سے 4 آج سیکھیں گے:

(1): رُکُوع  میں جانے کے لئے اللہُ اَکْبَر کہنا۔ ([4])

تکبیرِ رُکُوع کہنے کا دُرُست طریقہ: سُنّت یہ ہے کہ جب رُکُوع کے لئے جھکنے لگیں، ساتھ  ہی اللہ کہنا شروع کیجئے! یہ کہتے کہتے جُھکتے جائیے! جب رُکُوع میں مکمل پہنچ جائیں، ہاتھ گھنٹوں پر رکھ لیں، تَب اَکْبَر کی راء پُوری کیجئے! ([5]) نوٹ: لفظِ اللہ کی لام کو ذرا لمبا کریں گے تو قیام سے رُکُوع تک کا فاصلہ پُورا ہو جائے گا۔ اس کے لئے الف کو لمبا کرنا مثلاً آللہ پڑھنا۔ اَکْبر کی الف کو کھینچنا مثلاً آکْبَر پڑھنا، اَکْبَر کی باء کو لمبا کر کے اَکْبَار پڑھنا درست نہیں۔ ([6])اس سے نماز ٹوٹ جاتی ہے۔([7])

(2):رُکُوع میں 3 مرتبہ سُبْحَانَ رَبِّیَ العَظِیْم کہنا ۔([8])


 

 



[1]...تفسیر قرطبی،پارہ:1،سورۂِ البقرۃ،تحت الآیۃ :43 ،جلد: 1،صفحہ:245۔

[2]...مرآۃ المناجیح ،جلد:2،صفحہ:94۔

[3]...شرح معانی والآثار،کتاب الصلاۃ ،باب الافضل فی صلاۃ التطوع ...الخ،جلد:1،صفحہ:610/611،ملخصاً ۔

[4]...الدر المختار ،کتاب الصلاۃ ،باب صفۃ الصلاۃ ،صفحہ:65۔

[5]...فتاوی رضویہ ، جلد:6،صفحہ؛188۔

[6]...بہار شریعت ،جلد:1،صفحہ:525،حصہ:3،ملخصاً۔

[7]...رد المحتار علی الدرالمختار،کتاب الصّلاۃ ،باب صفۃ الصّلاۃ ،مطلب مجمل الکتاب...الخ ،بحث شُرُوط التّحرِیْمہ،جلد:2،صفحہ:177 ۔

[8]... الدر المختار ،کتاب الصلاۃ ،باب صفۃ الصلاۃ ،صفحہ:65۔