Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

تسبیح پڑھنے کا دُرُست طریقہ: جب رُکُوع میں مکمل پہنچ جائیں، اس وقت سُبْحٰنَ کی سِین شروع کیجئے! اور جب تیسری مرتبہ سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْم مکمل کہہ لیں، اس کے بعد رُکُوع سے اُٹھنا شروع کیجئے! بعض لوگ ابھی مکمل رُکُوع میں پہنچتے نہیں ہیں، پہلے ہی سُبْحٰنَ کہنا شروع کر دیتے ہیں، یہ بہت غلط ہے۔ ([1])

 (3):مرد کا گھٹنوں کو ہاتھ سے پکڑنا ([2]) (4):اور اُنگلیاں خُوب کھلی رکھنا سُنّت ہے۔ ([3])

نوٹ:نماز کے مُتَعَلِّق تفصیلی  اَحْکام سیکھنے کے لئے شیخ طریقت امیرِ اہلسنت مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہم العَالِیَہ کا رسالہ نماز کا طریقہ (حنفی) اور مکتبۃُ المدینہ کی کتاب بہارِ شریعت ،حصہ :3 پڑھ لیجئے!

سیکھے سِکھانے کے حلقوں میں یاد کروائی جانے  والی دعا

جل جانے پر پڑھنے کی دعا

اَذْھِبِ الْبَأْسَ رَبَّ النَّاسِ اِشْفِ اَنْتَ الشَّافِیْ لَا شَافِیْ اِلَّا اَنْتَ

ترجمہ: اے تمام لوگوں کے ربّ! تکلیف دُور فرما،شِفا دے،  تُو ہی شِفا دینے والا ہے،  تیرے عِلاوہ کوئی شِفادینے والا نہیں۔([4])

اجتماعی جائزے کا طریقہ (72نیک اعمال)

یومیہ56نیک اعمال:

(1)اچھی اچھی نیتیں کیں؟(2)پانچوں نمازیں باجماعت ادا کیں؟ (3) ہر نماز سے قبل نماز کی دعوت دی؟ (4)رات میں سُوْرَةُ الْمُلْک پڑھ یا سن لی؟(5) ہر نماز کے بعد آیۃُ  الکرسی،تسبیحِ فاطمہ، سُوْرَۃُ الْاِخلاص پڑھی؟(6)کنز ُالاِیمان سے 3 آیات یا صِراطُ الجنان سے 2 صفحات مع ترجمہ و تفسیر پڑھ یا سن لئے؟ (7)شجرے کے اوراد پڑھے؟ (8)313بار دُرُود شریف پڑھے؟(9)آنکھوں کو گناہوں سے


 

 



[1]...فتاوی رضویہ،جلد: 8،صفحہ:157،بتغیر قلیل۔

[2]... الدر المختار ،کتاب الصلاۃ ،باب صفۃ الصلاۃ ،صفحہ:65۔

[3]... الدر المختار ،کتاب الصلاۃ ،باب صفۃ الصلاۃ ،صفحہ:65۔

[4]...سنن الکبری لنسائی جلد:9،صفحہ:388،حدیث:10798،مدنی پنج سورۃ ،صفحہ:219۔