Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

مختصر شرح :اس سے معلوم ہوا کہ رُکُوع کے بعد قَومَہ یعنی سیدھا کھڑا ہونا واجب ہے کہ تَعْدِیْلِ اَرْکان میں یہ بھی داخِل ہے۔نظر نہ فرمانے سے مراد نماز قبول نہ فرمانا ہے۔([1])

ضروری وضاحت:دیکھا گیا ہے کہ لوگ رُکُوع سے  تھوڑا سا اُٹھ کر مکمل سیدھا کھڑا  ہونے سے پہلے ہی سجدے میں چلے جاتے ہیں،یاد رکھئے! قَومَہ میں 1 بار سُبْحَانَ اللہ کہنے کی مقدار ٹھہرنا  واجب ہے۔  لہذا اگر کوئی قَومَہ میں 1 بار سُبْحَانَ اللہ کہنے کی مقدار نہ ٹھہرے  تو واجب چُھوٹ جانے کے سبب اس کی نماز مکروۂِ تحریمی ہوگی اور اگر بھولے سے ایسا ہوا تو سجدۂِ سہو سے یہ کمی پوری ہو جائے گی،لیکن  جان بوجھ کر ایسا کرنے سے نماز دوہرانا واجب ہے ،سجدۂِ سہو سے اس کی کمی پوری نہیں ہوسکتی۔([2])

قَومَہ کی 4 سنتیں

قومہ کی کل 4 سنتیں ہیں:

(1):رُکُوع سے اٹھنے میں امام کا بلند آواز سے سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہ کہنا([3]) (اس کا سُنّت طریقہ یہ ہے : جب رُکُوع سے سر اٹھانا  شروع کریں تو ساتھ ہی سَمِعَ کی سین کہنا شروع کیجئے اور جیسے ہی سیدھا کھڑے ہوجائیں اس وقت حَمِدَہْ کی ہ ختم کر دیجئے([4])) (2):مقتدی کا اَللّٰھُمَّ رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْد کہنا سُنّت ہے([5]) (اس کا سنت طریقہ یوں ہے:مقتدی جب رُکُوع سے سر اٹھانا شروع کرے تو ساتھ ہی اَللّٰھُمَّ کا الف  کہنا شروع کرے اور جیسے ہی سیدھا کھڑا ہوجائے  ساتھ ہی حَمْد کی د ختم کر دے۔([6])  لوگ رَبَّنَاوَلَکَ الْحَمْد  بھی کہتے ہیں  اور رَبَّنَا لَکَ الْحَمْد بھی،اس طرح بھی سنّت ادا ہوجاتی ہے ([7]))(3):جو اکیلے نماز پڑھ رہا ہو اس کے لئے(سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہ اور اَللّٰھُم


 

 



[1]...مراۃ لمناجیح ،جلد:2،صفحہ:87،88۔

[2]...فتاوی اہلسنت غیر مطبوعہ ،ریفرینس نمبرNor 12802،تاریخ اجراء :19اپریل 2023ء،ملخصاً۔

[3]...درمختار مع رد المحتار،کتاب  الصلاۃ ،باب صفۃ الصلاۃ،مطلب  فی قَولِھم الاِسَاءَۃُ دُونَ الْکَرَاھۃِ ،جلد:2،صفحہ:209۔

[4]...فتاوی رضویہ ،جلد:6،صفحہ:188،ملخصاً۔

[5]...بہارِ شریعت، جلد:1،صفحہ:527،حصہ:3۔

[6]...فتاوی رضویہ ،جلد:6،صفحہ:188،ملخصاً۔

[7]... بہار شریعت ،جلد:1،صفحہ:527،حصہ:3۔