Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

رَبَّنَاوَلَکَ الْحَمْد  )دونوں کہنا سُنّت ہے([1])(اس کا طریقہ یہ ہے:جو اکیلے نماز پڑھ رہا ہو وہ سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہ کہتا ہوا رُکُوع سے اُٹھے اور جب  سیدھا کھڑا ہو جائے اس وقت اَللّٰھُم رَبَّنَاوَلَکَ الْحَمْد  کہے([2]) ) (4):قَومَہ میں ہاتھ نہ باندھنا یعنی  لٹکے چھوڑ دینا بھی سُنّت ہے۔([3])

نوٹ:نماز کے مُتَعَلِّق تفصیلی  اَحْکام سیکھنے کے لئے شیخِ طریقت امیرِ اہلسنت مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہم العَالِیَہ کا رسالہ *..نماز کا طریقہ (حنفی) اور مکتبۃُ المدینہ کی کتاب *..بہارِ شریعت ،حصہ :3 پڑھ لیجئے!

سیکھنے سِکھانے کے حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دعا

گھر سے نکلتے وقت کی دعا

بِسْمِ اللّٰہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰہِ لَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہ

ترجمہ    : اللہ پاك کے نام سے،میں نے اللہ پاك پر بھروسا کیا ،گناہ سے بچنے کی قوّت اور نیکی کرنے کی طاقت اللہ پاك ہی کی طرف سے ہے۔ ([4])

اجتماعی جائزے کا طریقہ (72نیک اعمال)

یومیہ56نیک اعمال:

(1):اچھی اچھی نیتیں کیں؟(2):پانچوں نمازیں باجماعت ادا کیں؟ (3) :ہر نماز سے قبل نماز کی دعوت دی؟ (4):رات میں سُوْرَةُ الْمُلْک پڑھ یا سن لی؟(5):ہر نماز کے بعد آیۃُ  الکرسی،تسبیحِ فاطمہ،سُوْرَۃُ الْاِخلاص پڑھی؟ (6):کنز ُالاِیمان سے 3 آیات یا صِراطُ الجنان سے 2 صفحات مع ترجمہ و تفسیر پڑھ یا سن لئے؟ (7):شجرے کے اوراد پڑھے؟ (8):313بار دُرُود شریف پڑھے؟(9):آنکھوں کو گناہوں سے بچایا؟(10):کانوں کو گناہوں سے بچایا؟(11):فضول نظری سے بچتے ہوئے نگاہیں نیچی رکھیں؟(12):12 منٹ مکتبۃ المدینہ کی اصلاحی کتاب پڑھی؟(13):اذان و اقامت کا جواب دیا؟


 

 



[1]...بہار شریعت ،جلد:1،صفحہ:527،حصہ:3۔

[2]...درمختارمع رد المحتار ،کتاب الصلاۃ ،باب صفۃ الصلاۃ، مطلب فِی  اِطَالَۃِ الرُّکُوعِ لِلجَائی،جلد:2،صفحہ:247۔

[3]...بہار شریعت ،جلد:1،صفحہ:527۔

[4]...ابو داؤد،کتاب الادب،باب مایقول اذا خرج من بیتہ ،صفحہ:796،حدیث:5095 ، مدنی پنج سورہ،صفحہ:205۔