Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول

(1):مختلف مَوْضُوعات پرمختصربیان:5منٹ،(2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):فکرِ مدینہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ

آج کے سیکھنے  سِکھانے کے حلقوں میں سجدہ میں جانے اور اُٹھنے کی سنتیں کے مَوضُوع پرمفیدترین مَعْلُومات دی جائیں گی اور ایمان پر خاتمےکی دعا یاد کروائی جائے گی۔دعا یاد کروانے کے بعد نیک اعمال کے رسالے سے  اجتماعی جائزہ  لیا جائے گا ۔اِنْ شَاۤء اللہُ الکَرِیْم !

دُرُود شریف کی فضیلت

فرمانِ آخری نبی،رسولِ ہاشمی صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم:جس نے یہ کہا:جَزَ ی اللّٰہُ عَنَّا مُحَمَّدًا مَاھُوَ اَھْلُہ([1]) 70 فِرِشتے 1000دن تک اس کے لئے نیکیاں لکھتے رہیں گے۔([2])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

سجدے میں جانے اور اُٹھنے کی سنتیں

سجدہ  کی تَعْرِیف

پیشانی زمین پر جم جانے کو سجدہ کہتے ہیں ۔

آیۃ مبارکہ

اللہ پاک فرماتا ہے:

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا ارْكَعُوْا وَ اسْجُدُوْا(پارہ:17،سورۂ حج:77)

تَرْجَمہ کَنْزُالعِرفَان:اے ایمان والو!رکوع اور سجدہ کرو۔


 

 



[1]...اللہ پاک ہماری طرف سے حضرت مُحَمَّد مصطفےٰ صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کو ایسی جزا عطا فرمائے جس کے وہ اہل ہیں۔

[2]...مسند الشامیین  لطبرانی ،مسندمعاویہ عن جعفر ،جلد:3،صفحہ:197،حدیث:2070۔