Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم

رسولِ ذیشان، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہُ عَلَیْہ وآلہٖ وسَلَّم نے فرمایا:مجھے حکم دیا گیا ہے کہ 7 ہڈیوں پر سجدہ کروں (1)؛پیشانی (2،3): 2ہاتھ(4،5):2 گھٹنے(6،7): دونوں قدموں کے کنارے   (پنجے)۔([1])

ضروری وضاحت:سجدے میں ناک کی ہڈی لگانا واجب ہے عموماً لوگ اس معاملے میں غلطی کرتے ہیں، یُوں کہ صِرْف ناک کی نَوک زمین پر لگاتے ہیں، ہڈی نہیں لگاتے، یہ ترکِ واجب (واجب چھوڑنا )اور گناہ ہے ،([2]) اور نماز مکروہِ تحریمی واجب الْاِعَادہ یعنی دوبارہ پڑھنا واجب ہے۔([3])

سجدہ میں جانے اور اُٹھنے کی سنتیں

سجدے میں جانے اور اٹھنے کی کل 10 سنتیں ہیں:

(1):سجدہ میں جانے کے لئے لفظ اللہُ اَکْبَر کہنا۔([4])

سجدہ کی تکبیر کہنے کا سُنّت طریقہ:سُنّت یہ ہے کہ جب سجدے کے لئے جھکنے لگیں، ساتھ  ہی اللہ  کا الف کہنا شروع کیجئے!اور اللہ کی لام کو لمباکیجئے! یہ  کہتے کہتے جُھکتے جائیے! جب سجدہ میں سر  رکھنے کے قریب پہنچ جائیں تو اللہ کی ہ ختم کر کے اکبر کا الف شروع کیجئے! جیسے ہی سر زمین پر پہنچے اکبر کی را پوری کر دیجئے! نوٹ: لفظِ اللہ کی لام کو ذرا لمبا کریں گے تو قیام سے رُکُوع تک کا فاصلہ پُورا ہو جائے گا۔ اس کے لئے اللہ کے الف کو لمبا کرنا مثلاً آللہ پڑھنا۔ اَکْبر کی الف کو کھینچنا مثلاً آکْبَر پڑھنایا  اَکْبَر کی باء کو لمبا کر کے اَکْبَار پڑھنا درست نہیں۔اس سے نماز ٹوٹ جاتی ہے۔([5])

سجدے میں جاتے وقت (2): زمین پر پہلے گھٹنے (3):پھر ہاتھ (4)؛ پھر ناک (5): پھر پیشانی رکھنا  


 

 



[1]...بخاری،کتاب الاذان،باب السجود علی الانف ،صفحہ:258،حدیث:812۔

[2]...فتاویٰ رضویہ،جلد:3،صفحہ:253،ملخصاً۔

[3]...بہار شریعت،جلد:1،صفحہ:514۔

[4]...رد المحتار علی الدر المختار،کتاب الصلاۃ ،مطلب فی تبلیغ خلف الامام،جلد:2،صفحہ:211 ۔

[5]...فتاوی رضویہ ،جلد:6،صفحہ:188،ملخصاً۔