Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

سُنّت ہے۔([1])(6):سجدے سے اُٹھنے کے لئے لفظ اللہُ اَکْبَر کہنا([2]) (7): پہلے پیشانی  (8):پھر ناک (9):پھر ہاتھ (10):پھر گھٹنے اُٹھانا سُنّت ہے ۔([3])

نوٹ:نماز کے مُتَعَلِّق تفصیلی  اَحْکام سیکھنے کے لئے شیخِ طریقت امیرِ اہلسنت مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہم العَالِیَہ کا رسالہ *..نماز کا طریقہ (حنفی) اور مکتبۃُ المدینہ کی کتاب *..بہارِ شریعت ،حصہ :3 پڑھ لیجئے!

سیکھنے سِکھانے کے حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دعا

ایمان پر خاتمےکی دعا

اَللّٰہُمَّ اِنَّا نَعُوْذُ بِکَ مِنْ اَنْ نُّشْرِکَ بِکَ شَیْئًا نَّعْلَمُہٗ وَنَسْتَغْفِرُکَ لِمَا لَا نَعْلَمُہٗ

ترجمہ:  اے اللہ! ہم تیری پناہ مانگتے ہیں اس بات سے کہ کسی شے کو تیرا شریک بنائیں جان بوجھ کر اور ہم بخشش مانگتے ہیں تجھ سے اس ( شِرْک ) کی جس کو ہم نہیں جانتے ۔ ([4])

فضیلت: جو ہر صُبْح اور شام 3،3بار یہ دعا پڑھے اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! پڑھنے والے کا خاتِمہ اِیمان پر ہو۔([5])

اجتماعی جائزے کا طریقہ (72نیک اعمال)

یومیہ56نیک اعمال:

(1):اچھی اچھی نیتیں کیں؟(2):پانچوں نمازیں باجماعت ادا کیں؟ (3) :ہر نماز سے قبل نماز کی دعوت دی؟ (4):رات میں سُوْرَةُ الْمُلْک پڑھ یا سن لی؟(5):ہر نماز کے بعد آیۃُ  الکرسی،تسبیحِ فاطمہ،سُوْرَۃُ الْاِخلاص پڑھی؟ (6):کنز ُالاِیمان سے 3 آیات یا صِراطُ الجنان سے 2 صفحات مع ترجمہ و تفسیر پڑھ یا سن لئے؟ (7):شجرے کے اوراد پڑھے؟ (8):313بار


 

 



[1]...فتاوی ھندیہ ،کتاب الصلاۃ ،باب صفۃ الصلاۃ،فصل الثالث فی سنن الصلاۃ ...الخ ،جلد:1،صفحہ:83۔

[2]...رد المحتار علی الدر المختار،کتاب الصلاۃ ،مطلب فی تبلیغ خلف الامام،جلد:2،صفحہ:211 ۔

[3]...فتاوی ھندیہ ،کتاب الصلاۃ ،باب صفۃ الصلاۃ،فصل الثالث فی سنن الصلاۃ ...الخ ،جلد:1،صفحہ:83۔

[4]...مسند امام احمد ،مسند کوفیین ، مسند ابو موسی الاشعری رَضِی اللہُ عنہ ،جلد:8،صفحہ:69،حدیث :20133 ۔

[5]... الوظیفۃ الکریمۃ،صفحہ:17،بتغیر قلیل ۔