Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول

(1):مختلف مَوْضُوعات پرمختصربیان:5منٹ،(2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):فکرِ مدینہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ

آج کے سیکھنے  سکھانے کے حلقوں میں  دورانِ سجدہ کی سنتیںکے موضوع پرمفیدترین مَعْلُومات دی جائیں گی اورشکریہ ادا کرنے کی دعا یاد کروائی جائے گی۔دعا یاد کروانے کے بعد نیک اعمال کے رسالے سے  اجتماعی جائزہ  لیا جائے گا ۔اِنْ شاۤء اللہُ الکَرِیْم !

درود شریف کی فضلیت

فرمانِ آخری نبی،رسولِ ہاشمی صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم:جو مجھ پر 1 بار درودِ پاک پڑھتا ہے اللہ پاک اُس کے لئے 1قیراط اجر لکھتا ہے اور قیراط اُحد پہاڑ کے برابر ہے۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                 صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

دورانِ سجدہ کی سنتیں

سجدہ  کی تَعْرِیف

پیشانی زمین پر جم جانے کو سجدہ کہتے ہیں ۔

آیۃ مبارکہ

اللہ پاک فرماتا ہے:

یَوْمَ یُكْشَفُ عَنْ سَاقٍ وَّ یُدْعَوْنَ اِلَى السُّجُوْدِ فَلَا یَسْتَطِیْعُوْنَۙ(۴۲) خَاشِعَةً اَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌؕ-وَ قَدْ كَانُوْا یُدْعَوْنَ اِلَى السُّجُوْدِ وَ هُمْ سٰلِمُوْنَ(۴۳) (پارہ:29،سورۂ ِقلم:42،43 )

تَرْجَمہ کَنْزُالْعِرْفَان:جس دن معاملہ  بڑا سخت ہوجائے گا اور کافروں کو سجدے کی طرف بلایا جائے گا تو وہ (اس کی )طاقت نہ رکھیں گے۔ان کی نگاہیں نیچی ہوں گی ان پر ذِلّت چڑھ رہی ہو گی ،اور بے شک انہیں (دنیامیں) سجدے کی طرف بلایا جاتا تھا جبکہ وہ تندرست تھے۔


 

 



[1]... مصنف عبد الرزاق، باب ما یذھب الوضومن الخطایا، جلد:1، صفحہ:40، حدیث:153۔