Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

اس آیت کے تحت تفسیر صراط الجنان میں ہے: قیامت کے دِن غیر مسلموں اور منافقوں  کو سجدے کی طرف بلایا جائے گا تو وہ سجدہ نہ کر سکیں گے،شرم سے ان کی نگاہیں نیچی ہوں گی،ان کے چہرے سیاہ ہو جائیں گے اور ان پر ذِلّت چڑھ رہی ہو گی حالانکہ ان کو رسولوں کی زبانوں،اذانوں اور تکبیروں میں حَیَّ عَلَی الصَّلوٰۃ،حَیَّ عَلَی الفَلَاح کے ساتھ نماز اور سجدے کی  دعوت دی جاتی تھی لیکن یہ تندرست ہونے کے باوجود سجدہ نہ کرتے تھے ان کے اسی عمل کا یہ نتیجہ ہے جو یہاں سجدے سے محروم ہیں۔([1])

فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم

رسولِ ذیشان مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہُ عَلَیْہ وآلہٖ وسلَّم نے فرمایا: بندہ اللہ پاک کے سب سے زیادہ قریب سجدے کی حالت میں  ہوتا ہے ۔([2])

دورانِ سجدہ کی سنتیں

دورانِ سجدہ کی کل 7 سنتیں ہیں:

(1):کم از کم تین بار سُبْحٰنَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی کہنا۔([3])

سجدے کی تسبیح کہنے کا سنت  طریقہ:جب سجدے میں مکمل پہنچ جائیں،اس وقت سُبْحٰنَ کی سِین شروع کیجئے! اور جب تیسری مرتبہ سُبْحَانَ رَبِّیَ اَعْلٰی مکمل کہہ لیں، اس کے بعد سجدےسے سر اُٹھانا شروع کیجئے! بعض لوگ ابھی مکمل سجدے میں نہیں پہنچتے ، پہلے ہی سُبْحٰنَ  رَبِیّ اَعْلٰی کہنا شروع کر دیتے ہیں، یہ بہت غلط ہے۔ ([4])


 

 



[1]...تفسیر صراط الجنان ،پارہ 29،سورۂِ قلم  ،تحت الآیۃ:42، 43،جلد:10،صفحہ:300،301،خلاصۃً۔

[2]...مسلم كتاب الصلاة ،باب مایقال فی الرکوع وسجود ،صفحہ:183،حدیث:482۔

[3]...رد المحتار علی الدر المختار،کتاب الصلاۃ ،باب صفۃ الصلاہ ،مطلب فی تبلیغ خلف الامام،جلد:2،صفحہ:211 ۔

[4]...فتاوی رضویہ،جلد: 8،صفحہ:157،بتغیر قلیل۔