Tazeem-e-Mustafa Ma Jashne Milad Ki Barakaten

Book Name:Tazeem-e-Mustafa Ma Jashne Milad Ki Barakaten

تمام نیکیاں ضائع ہوجاتی ہیں۔حکیمُ الاُمَّت حضرت مُفْتی احمد یار خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: دُنیاوی بادشاہوں کےدَرباری آداب، انسانی ساخت (یعنی انسانوں کے بنائے ہوئے) ہیں، مگر حُضُور (صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ) کے دروازے شریف کے آداب رَبّ(کریم)نے بنائے، (اور) رَبّ (کریم) نے (ہی)سِکھائے،نیز یہ آداب صرف اِنسانوں پر ہی جاری نہیں بلکہ جِنّ و اِنْس(جنات،انسان)و فرشتے سب پر جاری(ہوتے) ہیں۔  فرشتے بھی اِجازت لے کر دولت خانہ میں حاضری دیتے تھے، پھر یہ آداب ہمیشہ کےلیے ہیں۔ (نورالعرفان:۸۲۳)

 پیارے اسلامی  بھائیو!یادرکھئے!تمام ہی اَنْبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام احْترام اورتعظیم کے لائق ہیں،قرآنِ کریم میںاللہ پاک نے مُختلف مَقامات پر اَنبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کی تعظیم کا حکم اِرْشاد فرمایااور اس حکم کی بَجا آوَری کرنے والوں کو اِنْعام واِکْرام سے  نوازنے کاوَعْدہ بھی فرمایا ہے ۔چُنانچہ پارہ 6سُوْرَۃُالْمائِدَۃکی آیت نمبر12 میں اِرْشاد ہوتاہے :

وَ اٰمَنْتُمْ بِرُسُلِیْ وَ عَزَّرْتُمُوْهُمْ وَ اَقْرَضْتُمُ اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا لَّاُكَفِّرَنَّ عَنْكُمْ سَیِّاٰتِكُمْ وَ لَاُدْخِلَنَّكُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُۚ-

تَرْجَمَۂ کنز العرفان:اور میرے رسولوں پر ایمان لاؤ اور ان کی تعظیم کرو اوراللہ کو قرضِ حسن دو توبیشک میں تم سے تمہارے گناہ مٹا دوں گا اور ضرور تمہیں ان باغوں میں داخل کروں گا جن کے نیچے نہریں جاری ہیں۔

بالخُصُوص حُضُور صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ پرایمان لانے کے بعدآپ  صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی تعظیم کرنے والوں کوکامیابی کی خوشخبری عطافرمائی ہے : چُنانچہ پارہ 9سُوْرَۃُالْاَعرافکی آیت نمبر 157 میں اِرْشاد ہوتاہے :

فَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِهٖ وَ عَزَّرُوْهُ وَ نَصَرُوْهُ وَ اتَّبَعُوا النُّوْرَ الَّذِیْۤ اُنْزِلَ مَعَهٗۤۙ-اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ۠(۱۵۷)