Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal
سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول
(1):مختلف مَوضوعات پرمختصربیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):فکرِ مدینہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ
آج کے سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں تدفین کی 4 سنتیں قسط دوم سکھائی جائیں گی اور سوتے وقت کی دعا یاد کروائی جائے گی۔دعا یاد کروانے کے بعد نیک اعمال کے رسالےسے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا۔اِنْ شاۤء اللہُ الکَرِیْم !
فرمانِ آخری نبی،رسولِ ہاشمی صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم:جس نے مجھ پر صبح وشام 10،10بار دُرُود ِ پاک پڑھا اُسے قیامت کے دن میری شَفاعَت ملے گی۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!مَیّت کو دفنانا فرض کفایہ ہے ۔([2]) یعنی جن تک خبر پہنچی، ان میں سے کسی نے دفنا دیا تو سب کا فرض اُتَر گیا، اگر کسی ایک نے بھی نہ دفنایا تو سب گنہگار ہوں گے۔ ([3])
فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم
رسولِ ذِیشان مکی مدنی سلطان صَلی اللہُ عَلَیْہ وَآلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: تمہارا کوئی عزیز وفات پائے تو جنازہ رَوک کر نہ رکھو! بلکہ جلدی دفن کر دو! اور اُس کے سرہانے سُورۂ بقرہ کی ابتدائی آیات اور پائنتی کی طرف سُورۂ بقرہ کی آخری آیات تِلاوت کرو۔([4])
مختصر شرح: عُلَمائے کرام فرماتے ہیں: میّت کو جلدی دَفَن کر دینا مستحب (یعنی ثواب کا کام) ہے۔