Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

(3):دفن کے بعد قبر  پر پانی چِھڑکنا۔

وضاحت:یعنی دَفن کے فورًا بعد تازہ قبر پر جو پانی چھڑکتے ہیں، یہاں وہی مُراد ہے۔ اس کے عِلاوہ دِنوں میں مثلاً 10 مُحَرَّم وغیرہ کو جو اسپیشل قبروں پر پانی چھڑکا جاتا ہے، یہ جائِز نہیں ہے۔ ہاں! کوئی صحیح ضرورت ہو مثلاً مٹی خشک ہو گئی، ہَوا کے ساتھ اُڑنے اور قبر کا نشان ختم ہونے کا اندیشہ ہو تو مٹی جمانے کے لئے پانی چھڑک سکتے ہیں۔([1])

(4):دفن کے بعد اتنی دیر قبر کے پاس ٹھہرنا کہ  ایک اونٹ ذَبْح کیا جا سکے ۔([2])

وضاحت : اس ٹھہرنے سے میّت کو سکون ملتا ہے، نئے گھر میں دِل لگتا ہے اور نَکِیْرَیْن (یعنی سُوال پوچھنے والے فرشتوں) کو جواب دینے میں آسانی ہوتی ہے۔لہٰذا کم و بیش ایک،  ڈیڑھ گھنٹہ قبر کے پاس رُک کر ذِکْر و درود اور تلاوت وغیرہ کرنی چاہئے۔ 

نوٹ:تدفین کے متعلق تفصیلی معلومات کے لئے  شیخِ طریقت امیرِ اہلسنت مولانا محمد الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہمُ الْعَالِیَہ  کا رسالہ *مدنی وصیت نامہ اور مکتبۃ المدینہ کی کتاب  *تجہیز وتکفین کا طریقہ *بہارِ شریعت  ، جلد : 1، حصہ: 4پڑھئے۔

سیکھنے سِکھانے کے حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دعا

سوتے وقت کی دُعا

اَللّٰھُمَّ بِاسْمِکَ اَمُوْتُ وَاَحْیَا

ترجمہ:   اےاللہ !پاک میں تیرے نام کے ساتھ ہی مرتا اور جیتا ہوں (یعنی سوتا اور جاگتاہوں )۔([3])


 

 



[1]...فتاوی رضویہ ،جلد9،صفحہ:373۔

[2]...فتاوی رضویہ ،جلد:9،صفحہ:377۔

[3]... بخاری  ،كتاب الدعوات ،باب مایقول اذا اصبح ،صفحہ:1563،حدیث:6325،مدنی پنج سورۂ،صفحہ:203۔