Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal
سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول
(1):مختلف مَوضوعات پر مختصر بیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):فکرِ مدینہ :5 منٹ،کُل دورانیہ:15منٹ۔
آج کے سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں اذان واقامت کی 4سنتیں (قِسط دوم) سکھائی جائیں گی اور ایمان مجمل یاد کروایا جائے گا۔ ایمان مجمل یاد کروانے کے بعد نیک اعمال کے رسالےسے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا۔اِنْ شاۤء َاللہُ الکَرِیْم !
فرمانِ آخری نبی،رسولِ ہاشمی صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم: مجھ پر دُرُود ِپاک پڑھنا پُل صراط پر نور ہے،جو جمعہ کے دن مجھ پر 80 بار دُرُودِ پاک پڑھے، اُس کے 80 سال کے گناہ معاف ہوجائیں گے۔ ([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اذان واقامت کی 4 سنتیں (قِسط دوم)
اللہ پاک فرماتا ہے:
وَ مَنْ اَحْسَنُ قَوْلًا مِّمَّنْ دَعَاۤ اِلَى اللّٰهِ (پارہ:24،حمٓ السجدہ:33)
تَرْجَمْۂ کَنْزُ الْعِرْفَان:اور اس سے زیادہ کس کی بات اچھی ہے جو اللہ کی طرف بلائے ۔
ایک قول کے مطابق اس آیت میں اللہ پاک کی طرف بُلانے والے سے مراد اذان دینے والے اور تکبیر کہنے والے ہیں۔([2]) مطلب یہ کہ اذان دینے اور اقامت کہنے والے کی بات سب سے زیادہ اچھی ہے۔
فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم
رسولِ ذیشان ،مکی مدنی سلطان صَلی اللہُ عَلَیْہ وَآلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:
مَنْ اَذَّنَ سَبْعَ سِنِيْنَ مُحْتَسِبًا كُتِبَتْ لَهُ بَرَاءَةٌ مِنَ النَّارِ