Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

ترجمہ :       جو 7 سال تک  صِرف ثواب کی نیت سے اذان دے،اس کے لئے آگ سے آزادی  لکھ دی جاتی ہے۔([1])

دوہرائی

اذان واقامت کی 9 سنتیں ہیں،جن میں سے 5 ہم پہلے سیکھ چکے، 4 آج سیکھیں گے۔ آیئے!پہلے سیکھی ہوئی سنتیں دہرالیتے ہیں:(1):قبلہ رو کھڑے ہونا (2):اذان  دیتے وقت  شہادت کی انگلیاں دونوں کانوں کے سوراخوں پر رکھنا(3): اذان واقامت کے کلمات میں ترتیب قائم رکھنا (4): حَیَّ عَلَی الصَّلٰوۃ ِ اور حَیَّ عَلَی الْفَلَاحِ پر سیدھی اور الٹی طرف چہرہ پھیرنا(5): اذان واقامت کے درمیان کچھ دَیر کا وقفہ کرنا ۔

اذان واقامت کی 4 سنتیں

آئیے! اذان و اِقامت سے متعلق مزید 4 سُنَّتَیں سیکھتے ہیں:

(1):اقامت امام کے عین پیچھے کھڑے ہو کر کہنا۔([2])

وضاحت : بعض لوگ خیال کرتے ہیں کہ اِقَامت کہنے کے لئے امام کی سیدھی طرف کھڑا ہونا چاہئے، اس کا زیادہ ثَواب ہے۔ یہ غلط خیال ہے۔ سُنّت یہ ہے کہ بالکل امام کی سیدھ میں کھڑے ہو کر اِقَامت کہی جائے، البتہ!وہاں جگہ نہ ہو تو سیدھی طرف کھڑے ہوکر اِقَامت کہنا بھی درست ہے۔  ([3])

 (2): اقامت میں حَدَر سُنَّت ہے۔([4])

وضاحت :حَدَر کا معنیٰ ہے: جلدی جلدی پڑھنا۔ مطلب یہ ہے کہ جیسے اذان طَرْز لگا کر، ٹھہر ٹھہر کی دِی جاتی ہے، اِقَامت اس طرح نہیں کہی جائے گی بلکہ اِقامت میں سُنّت یہ ہے کہ تجوید کا خیال رکھتے ہوئے کلمات جلد جلد کہتے جائیں،  دو کلمات کے درمیان فاصلہ نہ کیا جائے۔  


 

 



[1]...سنن ترمذی ،ابواب الصلاۃ ،باب ماجاء فی فضل الاذان ،صفحہ:68،حدیث:206۔

[2]... فتاوی رضویہ ،جلد:5،صفحہ:397،ملخصًا۔

[3]... فتاوی رضویہ ،جلد:5،صفحہ:397، ملخصًا ۔

[4]...بحر الرائق ،کتاب الصلاۃ ،باب الاذان ،جلد:1،صفحہ:448 ۔