Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول

(1):مختلف مَوضوعات پر مختصر بیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):فکرِ مدینہ :5 منٹ،کُل دورانیہ:15منٹ۔

آج کے سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں عمامہ شریف کی 3 سنتیں  (قسط اول )سکھائی جائیں گی اور عمامہ  پہننے کی دعا یاد کروائی جائے گی۔دعا یاد کروانے کے بعد نیک اعمال کے رسالےسے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا۔اِنْ شاۤء اللہُ الکَرِیْم !

دُرُود شریف کی فضیلت

فرمانِ آخری نبی،رسولِ ہاشمی صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم:جو مجھ پر ایک دن میں ایک ہزار بار درود ِپاک پڑھے گا ،وہ اس وقت تک نہیں مرے گا ،جب تک جَنَّت میں اپنا مقام نہ دیکھ لے۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

عمامہ شریف کی 3 سنتیں قسط اول

پیارے اسلامی بھائیو!عمامہ باندھنا سُنّت ہے۔

فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم

رسول ِذیشان مکی مدنی سلطان صَلی  اللہُ عَلَیْہ وَآلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: عمامے مسلمانوں کا  وقار اور عرب کی عزت ہیں ،جب عرب عمامے اتار دیں گے ،اپنی عزت اتار دیں گے۔([2])

عمامے کے مختصر فضائل:*عمامہ مسلمانوں کا تاج ہے *عمامہ پہننے سے حلم (قوتِ برداشت ) میں اضافہ ہوتا ہے*عمامہ حُسن وجمال میں  اضافہ کرتا ہے *عمامے میں عزت ،ہیبت اور وقار ہے *عمامہ پہن کر 2 رکعتیں پڑھنا بغیر عمامے کی  70 رکعتوں سے  افضل ہے* جو جمعہ کے دن عمامہ باندھے، اللہ پاک اس پر رحمت فرماتا  ہے اور فرشتے اس کے لئے مغفرت کی دعا کرتے ہیں۔ ([3])


 

 



[1]...الترغیب فی فضائل الاعمال ،باب مختصر من الصلاۃ...الخ ،صفحہ:14،حدیث:19۔

[2]... کنزالعمال ،کتاب المعیشۃ والعادات من قسم الاقوال ،الباب الثالث،جلد:18،مالجز:15،صفحہ:308،حدیث:41139۔

[3]...عمامہ کے فضائل ،صفحہ:75 تا 99،ملتقطًا۔