Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول

(1):مختلف مَوضوعات پرمختصربیان:5منٹ(2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):فکرِ مدینہ :5 منٹ،کُل دورانیہ:15منٹ۔

آج کے سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں موزوں پر مسح کی 3سنتیں سکھائی جائیں گی اور مرغ کی بانگ سن کر پڑھنے کی دعا یاد کروائی جائے گی۔دعا یاد کروانے کے بعد نیک اعمال کے رسالےسے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا۔اِنْ شاۤء اللہُ الکَرِیْم !

دُرُود شریف کی فضیلت

فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم: مجھ پر دُرُود ِپاک پڑھنا پُل صراط پر نور ہے،جو جمعہ کے دن مجھ پر 80 بار دُرُودِ پاک پڑھے اُس کے 80 سال کے گناہ معاف ہوجائیں  گے۔ ([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

موزوں پر مسح  کی 3سنتیں

موزہ کسے کہتے ہیں؟

پاؤں میں پہننے کے لباس کو موزَہ کہتے ہیں۔

فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم

رسولِ ذیشان ،مکی مدنی سلطان صَلی  اللہُ عَلَیْہ وَآلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:  مجھے میرے  رَبّ نے موزوں پر مسح کا حکم دیا ہے ۔ ([2])

ضروری وضاحت :موزے 4قسم کے ہیں: (1):مُجَلَّد: یعنی مکمل چمڑے کا موزہ (2):مُنَعَّل: وہ موزہ جس کا تَلْوا چمڑے کا اور باقی کسی موٹے کپڑے وغیرہ کا ہو (3):ثَخِیْن: موٹے کپڑے (مثلاً ریگزین وغیرہ) کا موزہ (4):جُرّاب: جو آج کل عمومًا اُون وغیرہ کی بنی ہوئی چلتی ہیں۔ ان میں سے جُرّاب پر مسح جائِز نہیں، باقی تینوں قسم کے موزوں پر مسح کر سکتے ہیں۔  ([3])


 

 



[1]...الترغیب  فی فضائل الاعمال ،باب مختصر من الصلاۃ علی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم،  صفحہ:14،حدیث:22۔

[2]...سنن ابودود،کتاب الطہارۃ ،باب المسح علی الخفین ،صفحہ:39،حدیث:156،ملخصًا۔

[3]...فتاوی رضویہ ،جلد:4،صفحہ:346،ملخصًا۔