Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal
موزوں پر مسح کی مدت: موزوں پر مسح کی مدت مقیم (یعنی غیر مسافِر) کے لیے ایک دن رات یعنی 24 گھنٹے ہے اور مسافر کے لئے 3دن، 3راتیں ہیں۔ نوٹ: اس مدت کا شُمار پہلے حدَث سے شروع ہو گا۔ مثلاً نمازِ فجر کے لئے وُضُو کیا اور موزے پہن لیے، اب جب وُضُو ٹوٹے گا، مقیم (غیر مسافر) تب سے لے کر اگلی پانچ نمازوں اور مسافر اگلی 15 نمازوں کے لئے موزوں پر مسح کر سکتا ہے ۔([1])
نوٹ:موزوں پر مسح کرنے کے متعلق تفصیلی معلومات کے لئے بہارِ شریعت ، جلد : 1 ، حصہ: 2پڑھئے۔
سیکھنے سِکھانے کے حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دعا
مرغ کی بانگ سن کر پڑھنے کی دُعا
اَللّٰھُمَّ اِنِیْ اَسْئَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ
ترجمہ:یاالٰہی! میں تجھ سے تیرے فضل کا سوال کرتا ہوں ۔([2])
مُرغ رحمت کا فرشتہ دیکھ کر بولتا ہے، اس وقت کی دُعا پر فرشتے کے آمین کہنے کی اُمّید ہے۔([3])
اجتماعی جائزے کا طریقہ (72نیک اعمال)
یومیہ56نیک اعمال:
(1):اچھی اچھی نیتیں کیں؟(2):پانچوں نمازیں باجماعت ادا کیں؟ (3) :ہر نماز سے قبل نماز کی دعوت دی؟ (4):رات میں سُوْرَةُ الْمُلْک پڑھ یا سن لی؟(5):ہر نماز کے بعد آیۃُ الکرسی،تسبیحِ فاطمہ،سُوْرَۃُ الْاِخلاص پڑھی؟ (6):کنز ُالاِیمان سے 3 آیات یا صِراطُ الجنان سے 2 صفحات مع ترجمہ و تفسیر پڑھ یا سن لئے؟ (7):شجرے کے اوراد پڑھے؟ (8):313بار دُرُود شریف پڑھے؟(9):آنکھوں کو گناہوں سے بچایا؟(10):کانوں کو گناہوں سے بچایا؟(11):فضول نظری سے بچتے ہوئے نگاہیں نیچی رکھیں؟(12):12 منٹ مکتبۃ المدینہ کی اصلاحی کتاب پڑھی؟(13):اذان و اقامت کا جواب دیا؟