Dua Mangne Ki 3 Sunnatein

Book Name:Dua Mangne Ki 3 Sunnatein

سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول

(1):مختلف مَوضوعات پر مختصر بیان:5منٹ(2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):فکرِ مدینہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ

آج کے سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں دعا مانگنے  کی 3سنتیں  کے موضوع پر مفید ترین مَعْلُومات دی جائیں گی اور فرض نماز کے بعد کی دعا یاد کروائی جائے گا۔دعا یاد کروانے کے بعد نیک اعمال کے رسالہ سے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا۔اِنْ شاۤء اللہُ الکَرِیْم !

دُرود شریف کی فضیلت

آخری نبی،رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے نماز کے بعد حمد و ثناء اور دُرُود شریف پڑھنے والے سے فرمایا : دعا مانگ قبول کی جائے گی، سوال کر دیا جائے گا۔([1])

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

دعا مانگنے  کی  3 سنتیں

دعا  مانگنے کی تعریف

اللہ  پاک سے خیرطلب کرنے کو دعا مانگنا کہتے ہیں ۔([2])

آیت مبارکہ

اُدْعُوْا رَبَّكُمْ تَضَرُّعًا وَّ خُفْیَةًؕ-اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الْمُعْتَدِیْنَۚ(۵۵) (پارہ :8سورۂِ اعراف:55)

تَرْجَمَۂِ کَنْزُ العِرْفَان:اپنے ربّ سے گڑ گڑاتے ہوئے اور آہستہ آواز سے دعا کرو ۔ بیشک وہ حد سے بڑھنے والے کو پسند نہیں فرماتا۔

اس آیت سے چند باتیں معلوم ہوئیں * اللہ  پاک ایسا کریم ورحیم ہے کہ اسے بندوں کا مانگنا پسند ہے، وہ  مانگنے سے خوش ہوتا ہے۔ حدیث قدسی  میں ہے : اللہ  پاک فرماتا ہے: جو مجھ سے دعا نہ کرے،میں


 

 



[1]... سنن نسائی ،کتاب السھو ،باب التحمید والصّلاۃ علی النبی صَلی  اللہُ عَلَیْہ وَآلہٖ وَسَلَّم فی الصلاۃ ، صفحہ:220،حدیث: 1281۔

[2]... تفسیر خازن،پارہ  :8،سورۂِ اعراف،زیرِ آیت :55،جلد:2،صفحہ:210۔