Dua Mangne Ki 3 Sunnatein

Book Name:Dua Mangne Ki 3 Sunnatein

(1): ہاتھ اٹھا کر دعا کرنا([1]) (ہاتھ اُٹھانے کے 4 دَرجے ہیں: (1):سینے تک اُٹھائیے! (2):کندھوں تک اُٹھائیے! (3):چہرے  کے برابر اُٹھائیے! (4):یا سَر سے بھی اُوپَر تک اُٹھا لیجئے! ([2])) (2): دعا سے پہلے اللہ  پاک  کے اچھے اچھے نام لینا اور اُن کے وسیلے سے دعا کرنا سنّت ہے([3]) (3):دعا کے بعد ہاتھ چہرے  پر پھیر لینابھی سنّت ہے([4]) ( پھیلے ہوئے ہاتھوں پر ا  پاک کی رحمت اترتی ہے، ان ہاتھوں کو منہ پر پھیر لینے سے رحمت منہ پر پہنچ جاتی ہے([5]))۔

نوٹ:دعا کے فضائل وآداب اورتفصیلی احکام سیکھنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی کتاب فضائلِ دعا پڑھئے!

سیکھنے سِکھانے کے حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دعا

فرض نماز کے بعد کی دعا

اَللّٰھُمَّ اَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْکَ السَّلَامُ

تَبَارَکْتَ یَا ذَاالْجَلَالِ وَالْاِکْرَام

ترجمہ:اے  اللہ !تُو سلامتی دینے والاہے اور تیری ہی طرف سےسلامتی ہے تُو برکت والا ہے ،اے جلال و بزرگی والے۔([6])

اجتماعی جائزے کا طریقہ (72نیک اعمال)

یومیہ56نیک اعمال:

(1):اچھی اچھی نیتیں کیں؟(2):پانچوں نمازیں باجماعت ادا کیں؟ (3) :ہر نماز سے قبل نماز کی دعوت دی؟


 

 



1... فتاوی رضویہ جلد9،صفحہ:598،ملخصاً۔

2... فضائل دعا،صفحہ:75 بتغیر قلیل۔

3...مرآۃ المناجیح ،جلد:3،صفحہ:335۔

4...در المختار  مع رد المحتار ،باب صفۃ الصلاۃ،مطلب فی اطالہ الرکوع للجائی ،جلد:2،صفحہ:264۔

5...مرآۃ المناجیح ،جلد:3،صفحہ:298۔

6...مسلم ،کتاب المساجد ومواضع الصلاۃ ،باب  استحباب الذکر بعد الصلاۃ ،صفحہ:217،حدیث:592،مدنی پنج سورۃ ،صفحہ:225۔