Book Name:Dua Mangne Ki 3 Sunnatein
اُس پر غضب فرماؤں گا۔([1]) *دعا میں بہتر سے بہترین الفاظ استعمال کرنے چاہئیں، دل کی تَوَجُّہ کے ساتھ، عاجزی وانکساری سے دعا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ *یہ بھی معلوم ہوا کہ دُعا میں حد سے بڑھنے والوں کو اللہ پاک پسند نہیں فرماتا۔
دعا میں حد سے بڑھنا: دعا میں حد سے بڑھنے کی کئی صورتیں ہیں:*جیسے انبیاءِ کرام علیہم السَّلَام کا مرتبہ مانگنا * گناہ کی دعا مانگنا *اپنے مرنے کی دعا کرنا وغیرہ۔ ([2])
فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ
رسول ذیشان مکی مدنی سلطان صَلی اللہ عَلَیْہ وَآلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: جس شخص کے لئے دعا کا دروازہ کھول دیا گیا، اس کے لئے رحمت کے دروازے کھول دئیے گے۔جو مصیبتیں نازل ہو چکیں اور جو نازل نہیں ہوئیں ان سب میں دعا سے فائدہ ہوتا ہے،لہٰذا اے اللہ کے بندو! دعا کرنے کو(اپنے اوپر) لازم کر لو۔([3])
دعاکے مختصر فضائل: *دعا مؤمن کا ہتھیار ہے*دعا دِین کا سُتون ہے*دعا آسمانوں اور زمین کا نور ہے ([4]) *دعا عبادت کا مغز ہے([5]) *دعا رحمت کی چابی ہے([6]) *دعا بلاکو ٹال دیتی ہے ([7]) *دعا مؤمن کی ڈھال ہے ۔([8])
دعا مانگنے کی 3 سنتیں ہیں:
[1]... کنز العمال،کتاب الاذکار،باب الثامن فی الدعاء،جز:2،جلد:1،صفحہ:29،حدیث3124۔
[2]... تفسیر صراطُ الجنان، پارہ :8،سورۂِ اعراف ،زیر آیت :55،جلد:3،صفحہ:343،ملتقطاً۔
[3]... سنن ترمذی ،کتا ب الدعوات،باب فی دعا النبی صَلی اللہُ عَلَیْہ وَآلہٖ وَسَلَّم، صفحہ:811، حدیث:3548 ملتقطاً ۔
[4]... المستدرک، کتاب الدعاء وتکبیر ...الخ،باب الدعا ء سلاح المومن وعماد الدین ،جلد:2،صفحہ:162،حدیث:1855۔
[5]... سنن الترمذی ،کتاب الدعوات ،باب ماجا ء فی فضل الدعا ،صفحہ:777،حدیث؛3371۔
[6]... مسند الفردوس، جلد:2،صفحہ:224،حدیث:3086۔
[7]... کنزالعمال، کتاب الاذکار، الباب الثامن فی الدعاء،جز:2،جلد:1،صفحہ:28،حدیث:3118۔
[8]... کنزالعمال، کتاب الاذکار، الباب فی الدعاء،جز:2،جلد:1،صفحہ:260،حدیث:4882۔