Ramadan ul Mubarak Ke 4 Huqooq

Book Name:Ramadan ul Mubarak Ke 4 Huqooq

روزہ رکھنے کے فضائل : روایات کے مطابق: *رمضان شریف کا ایک روزہ پچھلے گناہوں کا کفارہ ہے*روزہ دار کے لئے جنت میں گھر بنایا جاتا ہے *اس کے لئے آسمان کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں*اس کے اعضاء تسبیح کرتے ہیں *فرشتے سورج ڈوبنے تک اس کے لئے بخشش کی دُعا کرتے ہیں*اورقیامت کے دن روزہ داروں کے لئے سونے کا دسترخوان رکھاجائے گا ۔([1])

دوسرا  حق :رات کا قیام

وضاحت:قِیَام کا مطلب ہے: عِبَادت کرنا۔ چاہے بیٹھ کر ہو یا کھڑے ہو کر۔حدیثِ پاک میں ہے، ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مدنی مصطفےٰ   صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   نے فرمایا: بیشک اللہ پاک نے رمضان کے روزے تم پر فرض کئے  اور میں نے تمہارے لئے رمضان کے قیام کو سُنّت قرار دیا ہے۔ لہٰذا جو شخص رمضان شریف کے روزے رکھے اور اِیمان کے ساتھ، حصولِ ثواب کی نیت سے قیام کرے، وہ گُنَاہوں سے ایسے نکل گیا جیسے وِلادَت کے دِن اس کی ماں نے جنا تھا۔ ([2])

نوٹ: *قیامِ رمضان کی سب سے اَہَم صُورت نمازِ تراوِیح ہے۔ یہ سُنّتِ مؤکَّدَہ ہے کہ اگر چھوڑنے کی عادَت بنا لی تو گنہگار ہوں گے۔یہ بھی یاد رکھئے! تراوِیح 20 ہی رکعت ہے اور 20 کی 20 رکعتیں ہی سُنّتِ مؤکَّدہ ہیں، ان میں کمی کرنا ، مثلاً 8 یا 12 پڑھنے کی عادَت بنا لینا بھی گُنَاہ ہے*اس کے عِلاوہ اَوَّابِین، تہجد اور رات کے نوافِل کا اِہتمام کرنا بھی بڑے ثواب کا کام ہے۔ ([3])

تیسرا  حق :گُنَاہوں سے بچنا

وضاحت:گُنَاہ چھوٹا ہو یا بڑا، آخِر گُنَاہ ہے، رمضان شریف میں اس کی بُرائی کئی گُنَا بڑھ جاتی ہے، حدیثِ پاک میں ہے: جو رَمضَان میں گُنَاہ کا کام کرتا ہے، اللہ پاک اُس کے سال بھر کے اَعْمال ضائع فرما دیتا ہے۔([4])


 

 



[1]....فیضان رمضان ،صفحہ:84-86 ملخصًا۔

[2]....نسائی ،کتاب الصیام ،باب ثواب من قام رمضان وصامہ ایمانا...الخ،صفحہ:369،حدیث:2207۔

[3]....فتاوی رضویہ،جلد:7 ،صفحہ:457۔

[4]... معجم اوسط، من اسمہ طاہر،  جلد:2، صفحہ:414، حدیث:3688۔