Book Name:Ramadan ul Mubarak Ke 4 Huqooq
سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول
(1):مختلف مَوضوعات پرمختصربیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):فکرِ مدینہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ
آج کے سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں رمضان شریف کے 4حقوقسکھائے جائیں گے اورروزہ اِفطار کرنے کی دُعا یاد کروائی جائے گی۔ آخر میں نیک اَعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ بھی ہوگا۔اِنْ شاۤء اللہُ الکَرِیْم !
فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم : جب تم رسولوں (علیہمُ السَّلام ) پر دُرُودِ پاک پڑھو تو مجھ پر بھی پڑھو ،بے شک میں تمام جہانوں کے ربّ کا رسول ہوں۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
رمضان المبارك كے4 حقوق
اللہ پاک نے فرمایا:
شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِیْۤ اُنْزِلَ فِیْهِ الْقُرْاٰنُ (پارہ :2،البقرہ:185)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: رمضان کا مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا ۔
یہ بھی ماہِ رمضان کی عظمت کا ایک پہلو ہے کہ اللہ پاک نے کتابِ ہدایت یعنی قرآنِ کریم اُتارنے کے لئے اِس مبارَک مہینے کو منتخب فرمایا۔ روایات کے مطابق چاروں بڑی آسمانی کتابیں (یعنی تورات، زبور، اِنجیل اور قرآنِ کریم) اِسی مہینے یعنی ماہِ رمضان میں نازِل ہوئیں۔ ([2])