Biwi Ke Huqooq (Qist 1)

Book Name:Biwi Ke Huqooq (Qist 1)

       سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول

(1):مختلف مَوضوعات پرمختصربیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):جائزہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ

آج کے سیکھنے سکھانے کے حلقوں میںبیوی کے 3 حقوق  قسط اوّل سکھائے جائیں گے اور نیا لباس پہنتے وقت کی دعا یاد کروائی جائے گی۔اور آخر میں نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی  جائزہ بھی لیا جائے گا۔اِنْ شاۤء اللہُ الکَرِیْم !

دُرُود شریف کی فضیلت

فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  : جو مجھ پر ایک دن میں ایک ہزار بار درود پاک پڑھے گا وہ اس وقت تک نہیں مرے گا جب تک جَنَّت میں اپنا مقام نہ دیکھ لے۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!              صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

بیوی کے 3 حقوق قِسط اوّل

آیتِ مبارکہ

اللہ پاک فرماتا ہے :

وَ لَهُنَّ مِثْلُ الَّذِیْ عَلَیْهِنَّ بِالْمَعْرُوْفِ۪- (پارہ:2،البقرہ:228)

ترجمۂ کنز العرفان:اور عورتوں کے لئے بھی مردوں پر شریعت کے مطابق ایسے ہی حق ہے جیسا ( ان کا)عورتوں پر ہے۔

یعنی جس طرح عورتوں پر شوہروں کے حقوق ادا کرنا واجب ہے اسی طرح شوہروں پر عورتوں کے حقوق کی ادائیگی  لازم ہے۔([2])

فرمانِ مصطفےٰ  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم

پیارے آقا مکی مدنی مصطفے  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا :لوگوں میں بدترین وہ  شخص ہے جو اپنے اہلِ


 

 



[1]...الترغیب فی فضائل الاعمال ،باب مختصر من الصلاۃ...الخ ،صفحہ:14،حدیث:19۔

[2]...تفسیر خزائن العرفان ،پارہ:2،سورۃ البقرہ،تحت الآیت :128۔