Book Name:Biwi Ke Huqooq (Qist 1)
کپڑوں کے 2 جوڑے دینا واجب ہے۔([1])اور بیوی کی رہائش (یعنی کم از کم الگ کمرے) کا انتظام بھی شوہر کے ذمہ واجب ہے۔([2])
تیسرا حق: اَمْرٌبِالْمَعْرُوْفٍ وَنَہْیٌ عَنِ الْمُنْکَر (نیکی کا حکم دینا اور برائی سے منع کرنا )
وضاحت: بیوی کے حقوق میں سے یہ بھی ہے کہ شوہر اسے * نیکی کی دعوت دیتا رہے * اور برائی سے منع کرتا رہے اسے * نماز * روزہ * تلاوت قرآن وغیرہ دیگر نیک کاموں کاحکم دے * بے پردگی وغیرہ برے کاموں سے روکے۔قرآن کریم میں ہے۔
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا قُوْۤا اَنْفُسَكُمْ وَ اَهْلِیْكُمْ نَارًا (پارہ :..التحریم :06 )
ترجمہ کنز العرفان:اے ایمان والو!اپنی جانوں اور اپنے گھر والوں کو آگ سے بچاؤ ۔
پیارے آقا مکی مدنی مصطفے صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: آدمی اپنے اہل وعیال کا نگران ہے، اس سے اس کے اہل وعیال کے بارے میں پوچھا جائے گا ۔ ([3])
آج ہم نے بیوی کے3حقوق سیکھے:(1):مہر ادا کرنا (2):نفقہ (یعنی اَخْرجات )دینا (3): اَمْرٌ بِالْمَعْرُوْفٍ وَنَہْیٌ عَنِ الْمُنْکَر (نیکی کا حکم دینا اور برائی سے منع کرنا )۔
سیکھنے سِکھانے کے حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دعا
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ کَسَانِیْ مَآ اُوَارِیْ بِہٖ عَوْرَتِیْ وَ اَتَجَمَّلُ بِہٖ فِیْ حَیَاتِیْ
ترجمہ :اللہ پاک کا شکر ہے جس نے مجھے وہ کپڑاپہنایاجس سے میں اپنا ستر چھپاتا ہوں اورزندگی میں