Book Name:Biwi Ke Huqooq (Qist 1)
خانہ پر تنگی کرتا ہے،عرض کیا گیا:یارسولَ اللہ صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم !تنگی کرنے والا کیسے تنگی کرتا ہے؟ فرمایا: جب وہ گھر میں داخل ہوتا ہے تو اسکی بیوی اس سے ڈر جاتی ہے ،اس کا بچہ بھاگ جاتا ہے، جیسے ہی وہ گھر سے باہر نکلتا ہے اس کی بیوی اور دیگر گھر والے خوش ہوجاتے ہیں (گویا ان پر سے کوئی مصیبت ٹل گئی ہو)۔ ([1])
انسان کے اہم ترین رشتوں میں سے شوہر اور بیوی کا رشتہ بھی ہے، اسلام نے میاں بیوی کے بہت سے حقوق بیان فرمائے ہیں ،جن کو ادا کرنا بہت ضروری ہے کہ بعض اوقات میاں بیوی کا ایک دوسرے کے حقوق کا خیال نہ رکھنے کی وجہ سے گھر ٹو ٹ جاتا ہے، آج ہم بیوی کے 3 حقوق سیکھنے کی سعادت حاصل کریں گے۔
پہلا حق:مہر ادا کرنا
وضاحت: مہر ادا کرنا واجب ہے۔([2]) قرآن کریم میں ہے ۔
فَاٰتُوْهُنَّ اُجُوْرَهُنَّ فَرِیْضَةًؕ- (پارہ:5، النساء :24)
ترجمہ کنز العرفان: ان کے مقررہ مہر انہیں دیدو۔
مہر کی کم از کم مقدار 10 درہم یعنی 2تولے ،ساڑھے7 ماشے چاندی یا اس کی قیمت ہے، ([3])چاندی کی قیمت کم زیادہ ہوتی رہتی ہے ،لہٰذا قیمت میں اس دن کا اعتبار ہے جس دن نکاح ہوا ،مثلاً 10 اپریل 2025 کو چاندی کی قیمت: 3161 روپے فی تولہ ہے۔ اس لحاظ سے مہر کی کم از کم مقدار تقریباً 8298 روپے بنتی ہے۔
دوسراحق: نفقہ (یعنی اَخْراجات) دینا
وضاحت : نفقہ میں 3 چیزیں شامِل ہیں :*کھانا ،پینا *کپڑے * اور رہنے کا مکان۔([4])سال میں