Musalman Ke 3 Huqooq

Book Name:Musalman Ke 3 Huqooq

*70 ہزار فرشتے اس کے لئے بخشش کی دعا کرتے ہیں([1])  * اس کے ہر قدم پر ایک نیکی لکھی جاتی ہے * ایک گناہ   مٹا دیا جاتا ہے * اور ایک درجہ بلند کر دیا جاتا ہے ۔([2])

عيادت كے چند آداب:رضائے الٰہی کے لئے سنت پر عمل کرنے کی نیت سے عیادت کیجئے! *چہرے پر غَمْ کی کیفیت لائیے! * اُمِّید دِلانے والی باتیں  کیجئے! مثلاً بیماری کے فضائل پر احادیث یاد ہوں تو سنائیے! اللہ پاک کی رحمت کا تذکرہ کیجئے!  * ڈرانے والی باتیں ہر گز مت کیجئے! * عیادت کر کے جلد اُٹھ جائیے! تاکہ مریض آرام کر سکے*مریض کے لئے دُعا کیجئے! اور اس سے بھی دُعا کروائیے کہ مریض کی دُعا قبول ہوتی ہے* عیادت کے وقت یہ دُعا پڑھنا سُنّت ہے:

لَابَاْسَ طَہُوْرٌ  اِنْ شَآءَ اللہُ

ترجمہ:فِکْر کی بات نہیں، اِنْ شاۤء اللہُ ! گُنَاہ دُھلیں گے۔

دوسرا حق:اِتِّبَاعُ الْجَنَائِز (جنازے کے ساتھ چلنا)

وضاحت:یعنی مسلمان کی نماز جنازہ پڑھنا اور تدفین کے لئے ساتھ جانا۔ یاد رہے! نمازِ جنازہ فرض کفایہ ہے (کہ چند  لوگوں نے پڑھ لی  تو سب کا فرض اُتَر گیا، کسی نے نہ پڑھی تو جس جس کو خبر ملی تھی، سب گنہگار ہوئے) ([3])   اور دَفَن تک ساتھ رہنا اَفْضَل ہے ([4])  *حدیث شریف میں ہے: *جو جنازے کے ساتھ چلا،   نمازِ جنازہ پڑھی اور دفن تک ساتھ رہا، اس کے لئے 2 قِراط ثواب ہے*اور جس نے صِرْف نمازِ جنازہ پڑھی (دَفَن تک ساتھ نہ رہا)  اس کے لئے ایک  قِراط ثواب ہے (وضاحت: ایک قِراط اُحد پہاڑ کے  برابرہے )([5])  *ایک روایت میں ہے:مؤمن کی  نمازِ جنازہ پڑھنے والوں کی بخشش کر دی جاتی ہے۔([6])


 

 



[1]...ابن ماجہ،کتاب الجنائز ،باب ماجاء فی ثواب من عاد مریضا،صفحہ:234،حدیث:1442،ملخصًا۔

[2]...معجم اوسط،جلد: 3،صفحہ:222،حدیث :4396۔

[3]...بہارِ شریعت ،جلد:1،صفحہ:825۔

[4]...لمعات التنقیح ،جلد:4،صفحہ:9۔

[5]...مسلم ،کتاب الجنائز ،باب فضل الصلاۃ علی الجنازۃ واتباعہا،صفحہ:339،حدیث:945۔

[6]...شعب الایمان ،باب فی الصلاۃ علی من مات من اھل القبلۃ ،جلد:7،صفحہ:7،حدیث:9258۔