Book Name:Musalman Ke 3 Huqooq
تيسرا حق :تَشْمِیْتُ الْعَاطِسِ (چھینک کا جواب دینا) ۔
وضاحت: * مسلمان چھینکے اور اَلْحَمْدُ لِلہِ کہے تو سننے والے پر جواباً یَرْحَمُکَ اللہِکہنا واجب ہے *چھینک کا جواب فوراً اور اتنی آواز میں دینا واجب ہے کہ چھینکنے والا سن لے *صرف پہلی چھینک کا جواب واجب ہے دوبارہ چھینکے تو اب جواب واجب نہیں بلکہ مستحب ہے۔([1])
چھینک کا جواب دینے کا طریقہ :جس کو چھینک آئے اسے اَلْحَمْدُ لِلہِ کہنا چاہئے !بہتر یہ ہے کہ اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعَالَمِیْن کہے اور سننے والا اس کے جواب میں یوں کہے :یَرْحَمُکَ اللہِپھر چھینکنے والا کہے: یَغْفِرُ اللہُ لَنَا وَلَکُم ۔([2])
آج ہم نے مسلمانوں کے 3 حقوق سیکھے ہیں:(1): عِیَادَۃُ الْمَرِیْضِ مریض کی عیادت کرنا (2):اِتِّبَاعُ الْجَنَائِز جنازے کے ساتھ چلنا (3): وَتَشْمِیْتُ الْعَاطِسِ اورچھینک کا جواب دینا۔
سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دُعا
لَابَأْسَ طَھُوْرٌ اِنْ شَآءَ اللّٰہ
ترجمہ: کوئی حرج کی بات نہیں اِنْ شاۤء اللہُ! یہ مرض گناہوں سے پاک کرنے والا ہے۔([3])