Musalman Ke 3 Huqooq

Book Name:Musalman Ke 3 Huqooq

(وغیرہ نیکیاں) لائے گا مگر حالت یہ ہو گی کہ اس نے *کسی کو گالی دی ہوگی* کسی  پر الزام لگایا ہو گا* کسی کا مال کھایا ہو گا * کسی کا خُون بہایا ہو گا *تو کسی کو مارا ہو گا، اس کی نیکیاں (ظُلْم کے بدلے میں) مظلوموں کو دے دی جائیں گی، اگر اِنْصاف پُورا ہونے سے پہلے نیکیاں ختم ہو گئیں تو مظلوموں کے گُنَاہ اس ظالِم کے سَر ڈال کر اسے جہنّم میں پھینک دیا جائے گا۔ یہ میری اُمّت کا مُفْلِس آدمی ہے۔ ([1])

پیارے اسلامی بھائیو! بندوں کے حقوق کا معاملہ بہت سخت ہے، لوگوں کے حقوق ادا کرنے ہی ہوں گے، دُنیا میں نہ کئے تو آخرت میں ہر صُورت ادا کرنے پڑیں گے۔ بھلائی اس میں ہے کہ آج دُنیا ہی میں حقوق ادا کر لئے جائیں، ورنہ قیامت کے دن نیکیاں دینی پڑ سکتی ہیں۔  اللہ پاک ہمیں توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  

مسلمانوں کے 3حقوق

مسلمان چاہے ہمارا رشتے دار ہو یا نہ ہو، جان پہچان والا ہو یا انجان، جو مسلمان ہے، اس کے ہم پر بہت سارے حقوق ہیں، جن میں سے آج ہم 3 حقوق سیکھنے کی سعادت حاصِل کریں گے۔

پہلا حق : عِیَادَۃُ الْمریضِ (مریض کی عیادت کرنا )

وضاحت:بیمار کی مِزَاج پُرْسِی کرنا (یعنی حال چال پوچھنا) عِیَادت کہلاتا ہے۔ عیادت پیارے آقا  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کی پیاری سُنّت ہے۔([2]) ہمارے محبوب نبی، رسولِ ہاشمی   صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ہرغریب و امیر کی عیادت  کے لیے تشریف لے جاتےتھے ۔([3])

مریض کی عیادت کے فضائل : روایات کے مطابق* عیادت کرنے والے کو رحمت ڈھانپ لیتی ہے


 

 



[1]...مسلم ،کتاب البر والصلۃ والآداب ،باب تحریم الظلم ،صفحہ:1000،حدیث:2581۔

[2]...بہار شریعت ،جلد:3،صفحہ:505،حصہ :16۔

[3]...مرآۃ المناجیح ،جلد:2،صفحہ:407 ۔