Musalman Ke 2 Huqooq

Book Name:Musalman Ke 2 Huqooq

سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول

(1):مختلف مَوضوعات پرمختصربیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):جائزہ:5 منٹ،کُل دورانیہ:15منٹ۔

آج کے سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں مسلمانوں کے 2حقوق  قسط دوم سکھائے جائیں گے اورغصہ آنے کے وقت کی دعا یاد کروائی جائے گی۔ آخر میں نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی  جائزہ بھی ہوگا۔اِنْ شاۤء اللہُ الکَرِیْم !

دُرُود شریف کی فضیلت

فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم : مسلمان جب تک مجھ پر دُرُود شریف پڑھتا رہتا ہے فرشتے اُس پر رحمتیں  بھیجتے رہتے ہیں  ،اب بندے کی مرضی ہے کم پڑھے یا زیادہ ۔ ([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!              صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

مسلمانوں کے 2حقوق قسط دوم

آیت مبارکہ

اللہ پاک نے فرمایا:

وَ لَوْ اَنَّ لِكُلِّ نَفْسٍ ظَلَمَتْ مَا فِی الْاَرْضِ لَافْتَدَتْ بِهٖؕ- (پارہ :11،یونس:54)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اور زمین میں جو کچھ ہے اگر ہر ظالم جان اس سب کی مالک ہوجائے تو وہ یقینااپنی جان چھڑانے کے معاوضے میں دیدے ۔

ظالِم جان: یعنی لوگوں کی حق تلفیاں کرنے والے لوگ۔ ([2])آیتِ کریمہ کا معنیٰ یہ ہے: قیامت کے دن جب عذاب کا سامنا ہوگا، اس وقت اگر ظالِم کے قبضے میں دُنیا کی تمام دولت، جائیداد ہوتو وہ سب دینے  کو تیار ہو جائے گا مگر اس روز فِدْیہ قبول نہ ہو گا، گُنَاہوں اور حق تلفیوں کی سزا بھگتنی پڑے گی۔


 

 



[1]....ابن ماجہ،کتاب اقامۃ الصلاۃ وسنۃ فیھا ،باب الصلاۃ علی النبی ،صفحہ:152،حدیث:907۔

[2]....تفسیر بیضاوی ،پارہ :11سورۃ الیونس ،تحت الآیت :54،جلد:3،صفحہ:116،دار الاحیاء تراث عربی ۔