Book Name:Musalman Ke 2 Huqooq
*جوابِ سلام حقِ اسلام ہے، لہٰذا ہر مسلمان کے سلام کا جواب دیجئے!ضروری مسئلہ :بعض لوگ سلام لیتے وقت جھک جاتے ہیں، یہ جھکنا اگر حد رکوع تک ہو تو حرام ،اس سے کم ہو تو مکروہ ہے۔ ([1])
سلام و جوابِ سلام کا درست تلفظ:
سلام اور جواب سلام کا درست تَلَفُّظ یاد فرمالیجئے! پہلے میں کہتا ہوں، آپ دہرائیے!اَلسَّلامُ عَلَیکُمْ(اَسْ۔سَلا۔مُ۔عَلَیْ۔ کُمْ) وَرَحْمَۃُ اللہِ (وَ۔رَحْ۔مَۃُ۔ اللہِ) وَبَرَکَاتُہُ (وَ۔بَرَ۔کَا۔تُہُ)۔ اب پہلے میں جواب سناتا ہوں،آپ دوہرایئے!وَعَلَیکُمُ السَّلام(وَ۔عَ۔ لَیْکُ۔مُسْ۔سَلام)۔
دوسراحق: یُجِیْبُہُ اِذَا دَعَاہُ یعنی دعوت قبول کرنا
وضاحت :یعنی ہمارا مسلمان بھائی ہمیں کھانے، پانی، چائے، دِینی اجتماع وغیرہ کی دعوت دے تو اس کی دعوت قبول کر لینا مستحب بھی ہے، مسلمانوں کے حقوق میں بھی شامِل ہے۔ عُلَمائے کرام فرماتے ہیں: عام دعوتیں قبول کرنا مستحب ہے ([2])جبکہ ولیمے کی دعوت قبول کرنا سُنّتِ مؤکَّدہ ہے۔
نوٹ: آج کل دعوتوں میں ناچ گانے وغیرہ ہوتے ہیں، ایسی دعوتوں میں نہ جانا ضروری ہے۔ ([3])
آج ہم نے مسلمانوں کے 2 حقوق سیکھے ہیں:(1):سلام کا جواب دینا (2):دعوت قبول کرنا ۔
سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دُعا
اَعُوْذُ بِاللّٰہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ
ترجمہ: میں شیطان مردودسے اللہ پاک کی پناہ چاہتاہوں ۔([4])