Musalman Ke 3 Huqooq

Book Name:Musalman Ke 3 Huqooq

سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول

(1):مختلف مَوضوعات پرمختصربیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):جائزہ:5 منٹ،کُل دورانیہ:15منٹ۔

آج کے سیکھنے سکھانے کے حلقوں میںمسلمانوں کے 3حقوق قسط سوم  سکھائے جائیں گے اوردعائے مصطفےٰ  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  یاد کروائی جائے گی۔ آخر میں نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی  جائزہ بھی ہوگا۔اِنْ شاۤء اللہُ الکَرِیْم !

دُرُود شریف کی فضیلت

فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم : قیامت  کے دن لوگوں میں  سے سب سے زیادہ میرے قریب وہ ہوگا جس نے دُنیا میں  مجھ پر زیادہ دُرُودِ پاک پڑھے ہوں گے۔ ([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!              صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

مسلمانوں کے 3حقوق قسط سوم

آیت ِمبارکہ

اللہ پاک نے فرمایا:

وَ كَذٰلِكَ اَخْذُ رَبِّكَ اِذَاۤ اَخَذَ الْقُرٰى وَ هِیَ ظَالِمَةٌؕ-اِنَّ اَخْذَهٗۤ اَلِیْمٌ شَدِیْدٌ(۱۰۲) (پارہ:12،ھود:102)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اور تیرے ربّ کی گرفت ایسی ہی ہوتی ہے جب وہ بستیوں کو پکڑتا ہے جبکہ وہ  بستی والے ظالم ہوں بیشک اس کی پکڑ بڑی شدید دردناک ہے ۔

حق مارنا ظُلْم کہلاتا ہے ۔([2]) آیتِ کریمہ میں قانُونِ قُدْرت بیان ہوا کہ جو ظُلْم کرے، اللہ پاک اس کی پکڑ فرماتا ہے اور اللہ پاک کی پکڑ بڑی شدید اور دَرْدناک ہے۔ ([3])


 

 



[1]....جمع الجوامع، جلد :1، صفحہ:320، حديث:2354۔

[2]...مرآۃ المناجیح ،جلد:6،صفحہ:669،بتغیر قلیل ۔

[3]...تفسیر کبیر ،پارہ:12،سورۂ ھود،تحت الآیت :102،صفحہ:396،خلاصۃً۔