Musalman Ke 3 Huqooq

Book Name:Musalman Ke 3 Huqooq

فرمانِ مصطفےٰ  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم

جس نے اپنے (مسلمان) بھائی پر ظُلْم کیا ہو، مثلاً اس کی بےعزّتی وغیرہ کی ہو، وہ آج ہی حق حلال كروا لے (یعنی مُعَافی تَلافی کر لے)، اس سے پہلے کہ وہ دِن آئے، جب دِرْہَم و دِینار نہ ہوں گے، اس دِن  ظُلْم کا بدلہ نیکیوں سے لِیا جائے گا، اگر نیکیاں  نہ ہوئیں تو مَظْلُوم کے گُنَاہ ظالِم (یعنی حق مارنے والے) کے سَر ڈال دئیے جائیں گے۔([1])

مسلمانوں کے 3حقوق

حقوق کی بَروَقْت ادائیگی مُعَاشرے میں حُسْن لاتی ہے، امیرہو یا غریب، کالا ہو یا گورا، جو مسلمان ہے، اس کے ہم پر بہت سے حقوق ہیں، 5حقوق ہم پہلے سیکھ چکے ،3 آج سیکھیں گے ۔آئیے ! پہلے سیکھے ہوئے حقوق دوہرا لیتے ہیں : (1): عِیَادَۃُ الْمَرِیْضِ مریض کی عیادت کرنا (2):اِتِّبَاعُ الْجَنَائِزِ نمازِ جنازہ پڑھنا (3): تَشْمِیْتُ الْعَاطِسِ چھینک کا جواب دینا(4):رَدُّ السَّلامِ سلام کا جواب دینا (5):اِجَابَۃُ الدَّعْوَۃِ دعوت قبول کرنا۔

مزید3 حقوق جو آج سیکھنے ہیں  وہ یہ ہیں :

پہلا حق : خیر خواہی کرنا

وضاحت: خیر خواہی کا مطلب ہے: بھلائی چاہنا۔ فتاوٰی رضویہ شریف میں ہے: ہر مسلمان کی دِل سے خیر خواہی ہر مسلمان پر فرض ہے جبکہ مال یا اَعْمال سے مدد کرنا فرضِ کفایہ ہے۔ مثلاً کوئی مسلمان سخت پریشان ہے، جس سے بَن پڑے، اس کی مدد کرے، طاقت کے باوُجُود کسی نے مدد نہ کی تو سب گنہگار ہوں گے۔([2]) دِل سے خیر خواہی کی مثالیں: * مسلمان بھائی کی ترقی و کامیابی چاہنا * اسے نقصان نہ پہنچےاِس کی خواہش رکھنا * اُس کے لئے دُنیا و آخرت کی بھلائیاں چاہنا وغیرہ۔ اعلیٰ حضرت   رحمۃُ اللہِ علیہ


 

 



[1]...بخاری ،کتاب المظالم والغصب،باب من كانت لہ مظلمۃعند الرجل فحللھالہ...الخ ،صفحہ:631،حدیث:2449۔

[2]...فتاوی رضویہ ،جلد:14،صفحہ:174،ملخصاً ۔