Book Name:Padosi Ke Huqooq
سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول
(1):مختلف مَوضوعات پرمختصربیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):جائزہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ
آج کے سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں پڑوسیوں کے 3حُقوقسکھائے جائیں گی اور كسی قوم سے خطرے کے وقت کی دعایاد کروائی جائے گا۔اور آخر میں نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ بھی لیا جائے گا۔اِنْ شاۤء اللہُ الکَرِیْم !
فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم : جس نے مجھ پر ایک بار دُرُودِ پاک پڑھا اللہ پاک اُس پر دس رَحمتیں بھیجتا ہے۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اللہ پاک فرماتا ہے :
وَ الْجَارِ ذِی الْقُرْبٰى وَ الْجَارِ الْجُنُبِ (پارہ:5،النساء :36)
ترجمۂ کنز العرفان: قریب کے پڑوسی اور دور کے پڑوسی (کے ساتھ اچھا سلوک کرو)۔
پڑوسی 2 طرح کے ہیں(1): جس کی رہائش ہمارے قریب ہو، اُسے قریب کا پڑوسی کہتے ہیں (2):جس کی رہائش ہم سے کچھ فاصلے پر ہو، اُسے دُور کا پڑوسی کہا جاتا ہے۔ ([2]) علمائے کرام فرماتے ہیں :ہر طرف سے 40 گھروں تک پڑوس ہے یعنی گھر کی سیدھی جانب ، الٹی جانب ،آگے اور پیچھے 40،40 گھر پڑوسی ہیں۔([3])اگر فلیٹ وغیرہ میں رہتے ہیں تو اوپر اور نیچے کے گھر بھی پڑوس میں شامل ہوں گے ۔