Padosi Ke Huqooq

Book Name:Padosi Ke Huqooq

دوسرا حق :عیادت کرنا

وضاحت :بیمار کی مِزاج پُرسی (یعنی حال ،چال پوچھانا ) عیادت ہے۔ ([1])  عیادت کرنا پیارے آقا مدینے والے  مصطفےٰ  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی پیاری سنت ہے۔([2])* ہمارا پڑوسی بیمار ہو جائے تو اُس کے گھر جاکر اُس کی عیادت کی جائے * بیماری کے علاج میں اُس کا ساتھ دیا جائے * اگر اُس کو کوئی کھانادینے والا نہیں ہے تو اُس کو کھانا دیا جائے * اُس کی شفا کے لیے دعا کی جائے * اُس کے گھر کے کاموں میں اُس کا ہاتھ بٹایا جائے۔حدیث پاک میں فرمایا: پڑوسی کے حُقوق میں سے ہے کہ جب وہ بیمار ہو تو اس کی عیادت کرو...!! ([3])

تیسرا حق :غَمْ خَواری  

وضاحت :دُکھ درد میں شریک ہونا غَمْ  خَواری  کہلاتا ہے۔ ([4]) یعنی  پڑوسی کو اگر کوئی مصیبت پہنچے مثلاً * اس کا کوئی  عزیز فوت ہو جائے * کوئی چیز گم جائے * کوئی نقصان ہو جائے *کاروبار بند ہو جائے *الغرض کیسی ہی مصیبت  ہو،اُس کے ساتھ ساتھ رہنا ، تسلی دینا، اُس کے نقصان کو پورا کرنے کی کوشش کرنا یہ سب غم خواری ہی ہے ۔

سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دُعا

کسی قوم سے خطرے کے وقت کی دعا

اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَجْعَلُکَ فِیْ نُحُوْرِھِمْ وَ نَعُوْذُبِکَ مِنْ شُرُوْرِھِم

ترجمہ: اے اللہ!       ہم تجھے دشمنوں کے مُقَابِل کرتے ہیں اور ان کی شرارتوں سے تیری پناہ چاہتے ہیں۔([5])


 

 



[1]...اردولغت،جلد:13،صفحہ:604۔

[2]...بہار، شریعت ،جلد:3،صفحہ:803۔

[3]...شعب الايمان،باب فی اکرام الجار ،جلد: 7،صفحہ:83،حدیث:9560۔

[4]...اردو لغت ،جلد:13،صفحہ:740۔

[5]...ابو داود ،کتاب الصلاۃ ،باب مایقول الرجل اذا خاف قوما،صفحہ:250،حدیث:1537۔